تلنگانہ میں دسویں جماعت کے طلبہ کے نشانات جاری

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے طلبہ کے نشانات جاری

حیدرآباد:21۔مئی(سحر نیوزڈاٹ کام)

ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتااندراریڈی نے آج 21 مئی کومحکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کیساتھ ریاست کے دسویں جماعت کے پہلے ہی کامیاب قرار دئیے گئے طلبہ کے نشانات جاری کیے۔آج سہء پہرتین بجے سے آن لائن نتائج دستیاب ہونگے طلبہ bse.telangana.gov.in, bsetelangana.org ویب سائٹس سے اپنے نتائج کی نقل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

کوویڈ کی وباء کے باعث سالانہ امتحانات کا انعقاد عمل میں نہیں لایا گیا تھا اور امتحانی فیس ادا کرنے والے ریاست کے 5,21,392 طلباء اور طالبات کو کامیاب قراردیا گیا تھا۔جن میں 2,62,917 لڑکے اور 2,53,661 لڑکیاں شامل ہیں۔

آج سرکاری طور پر جاری کردہ نشانات کے موقع پر وزیر تعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی نے کہا کہ ان میں سے 535 اسکولس کے 2,10,647 طلباء و طالبات نے 10 جی پی اے نشانات حاصل کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ” فارمیٹیو اسسمنٹ ” کی بنیاد پر طلبہ کو نشانات دئیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندراریڈی نے 25 اپریل کو کہا تھا کہ کوروناوائرس کی شدت میں اضافہ کے باعث وزیراعلیٰ کے سی آر کی ہدایت پر پہلے ہی دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے ریاست کے 5,21,392 طلباء اور طالبات کو کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔

اسی طرح ریاست کے تعلیمی اداروں میں اول تا نویں جماعت زیر تعلیم 53,79,388 طلبہ کو ترقی دیتے ہوئے اونچی جماعتوں میں روانہ کیا گیا ہے۔

جبکہ کوروناوائرس کی شدت میں کمی کے بعد حکومت تلنگانہ نے 24 فروری سے چھٹی تا آٹھویں جماعتوں میں تعلیم کا آغاز کیا تھا اس سے قبل نویں اور دسویں جماعتوں بھی آغاز ہوا تھا۔

تاہم ریاست کے کئی اضلاع میں سرکاری اسکولس اور ہاسٹلوں میں بڑی تعداد میں طلبہ،اساتذہ اور ہاسٹلس کے عملے کے کوویڈ سے متاثر ہونے کے پیش نظر 23 مارچ کو وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ کی ہدایت پر ریاستی اسمبلی میں وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندراریڈی نے ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کو 24 مارچ سے غیرمعینہ مدت کیلئے بندکردئیے جانے کااعلان کیاتھااوراس سلسلہ میں حکومت کی جانب سےG.O MS NO : 67 جاری کیا گیا تھا۔

وہیں 25 اپریل کو سرکاری طور پر ریاست میں27 اپریل سے 31 مئی تک تمام تعلیمی اداروں کیلئے گرمائی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔حالات کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کی کشادگی سے متعلق یکم جون کو فیصلہ کرے گی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے