نومنتخب امیرجمعیت اہلحدیث تلنگانہ جناب نعمت اللہ اور دیگر ریاستی ذمہ داران کا دؤرہ تانڈور، مقامی ذمہ داران سے ملاقات

نومنتخب امیرجمعیت اہلحدیث تلنگانہ جناب نعمت اللہ
نائب امیر،ناظم اعلیٰ و نائب ناظم اور خازن کا دؤرہ تانڈور
مقامی ذمہ داران سے ملاقات،مختلف امور پر غور و خوص

وقارآباد/تانڈور: 20۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)

صوبائی جمعیت اہلحدیث تلنگانہ کے نومنتخب ذمہ داران نے آج ضلع وقارآباد کے شہر تانڈور کا دورہ کیا۔

نومنتخب امیرجمعیت اہلحدیث تلنگانہ جناب نعمت اللہ،نائب امیر جمعیت اہلحدیث تلنگانہ جناب سید حسین مدنی،ناظم اعلیٰ جناب الیاس ابو المجاہد،نائب ناظم مولوی محمد نذیر جامعی اور خازن عبد القدیر پرمشتمل اس ریاستی سطح کے اس وفد کا تانڈور پہنچنے پر امیر مقامی جمعیت اہلحدیث مولانا محمد عثمان غنی محمدی،خازن جمعیت اہلحدیث ضلع وقارآباد مولانا عبدالرشید جامعی اور دیگر مقامی ذمہ داران نے مسجد محمدیہ اہلحدیث میں استقبال کیا اور اس موقع پر ان تمام کو شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

بعدازاں جمعیت اہلحدیث کے امور کے بشمول موجودہ حالات پر غور و فکر کے بعد نومنتخب امیر جمعیت اہلحدیث تلنگانہ جناب نعمت اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیشہ خودمتحد رہیں اور قوم کو بھی اتحاد کا درس دیتے ہوئے قوم کی درست رہنمائی کرتے رہیں۔

بالخصوص نوجوان طبقہ کی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں قوم اور سماجی خدمات کی جانب راغب کیا جائے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا اور دیگر خرافات سے دور رہنے کی نوجوانوں کو تلقین کی جاتی رہے۔

اس موقع پر خازن جمعیت اہلحدیث ضلع وقارآباد مولانا عبدالرشید جامعی اور امیر جمعیت اہلحدیث تانڈور مولانا محمدعثمان غنی محمدی نے امیرجمعیت اہلحدیث تلنگانہ جناب نعمت اللہ نے جمعیت اہلحدیث وقارآباد ضلع اور تانڈور کی مختلف سرگرمیوں اور فلاحی و رفاہی خدمات سے واقف کروایا ساتھ ہی انہیں مقامی سطح کی سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کیں۔

اس موقع پرجمعیت اہلحدیث تانڈور کے قاضی مولانا شکیل عمری،محمدمظہر اور عبد اللہ موجود تھے۔