کرکٹرسورو گنگولی دوبارہ ہسپتال میں داخل
سینہ میں درد اوربے چینی کی شکایت
کولکاتا : 27۔جنوری (سحرنیوز ڈاٹ کام) صدر بی سی آئی و سابق کرکٹر سورو گنگولی کو سینہ میں درد کی شکایت کے فوری بعد کولکاتا کے اپولوہاسپٹل میں داخل کروایا گیا ہے۔
BCCI Chief Sourav Ganguly being taken to Apollo Hospital in Kolkata after he complained of chest pain. More details awaited.
(File photo) pic.twitter.com/e72Iai7eVz
— ANI (@ANI) January 27, 2021
یاد رہیکہ چند دن قبل بھی سینہ میں درد کی شکایت پر صدرنشین بی سی سی آئی وسابق کپتان ٹیم انڈیا سوروگنگولی کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں سے علاج کے بعد وہ ڈسچارج کردئیے گئے تھے۔
سوروگنگولی کی اہلیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سورو گنگولی کو بے چینی اور سینہ میں شکایت کے بعد منگل کی رات ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا ہے
سابق کپتان ٹیم انڈیا سور گنگولی 48سالہ جاریہ ماہ ہی کولکاتا کے ووڈ ہسپتال میں ایک ہفتہ داخل گزارچکے ہیں جہاں سینہ میں درد کی شکایت پر ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔
اس وقت وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتابنرجی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر نے ہسپتال پہنچ کر صدر بی سی سی آئی سورو گنگولی کی عیادت کی تھی اور انکی نگرانی کیلئے نامور سرجن ڈاکٹر دیوی شیٹی کی قیادت میں ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔