خاتون کے کان میں سانپ پھنس گیا، لرزہ دینے والا ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

بین الاقوامی خبریں سوشل میڈیا وائرل قومی خبریں

خاتون کے کان میں سانپ پھنس گیا
لرزہ دینے والا ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

حیدرآباد: 13۔ستمبر
(سحرنیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز زیرگشت ہوتے ہیں جنہیں پسند بھی کیا جاتا ہے۔لیکن سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارمز بالخصوص ٹوئٹر اورفیس بک پر ایک انتہائی لرزہ دینےوالا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر ایک خاتون کےکان میں پھنسے ہوئےانتہائی زہریلے پیلے اور کالے رنگ والے سانپ کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

تاہم اس بات کا انکشاف نہیں ہوپایاہے کہ آخر یہ ویڈیو کہاں کا ہے؟اور کیا اس سانپ کو کان سے نکالا گیا؟کیونکہ یہ ویڈیو مکمل پوسٹ نہیں کیا گیاہے۔اس ویڈیو میں باریک چمٹوں کی مددسے صرف سانپ کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے ہی دکھایا گیا ہے اور ایسے کوئی آثار بھی نظر نہیں آرہے کہ سانپ کو آسانی کے ساتھ باہر نکالا گیا ہو؟۔

اس ویڈیو میں ایک طبی پریکٹیشنر کو ہاتھ میں دستانے پہنےہوئے،مریض کےکان سےسانپ کونکالنے کی کوشش کرنے کےلیے دو چھوٹےطبی آلات (چمٹوں) کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اور ساتھ ہی آئیل کو کوئی دوا کان میں ڈالی جارہی ہے۔جبکہ سانپ کان کےکنارےسے باہر جھانکتا ہوا نظر آتا ہے۔اس ویڈیو میں واقعہ کے مقام یا وقت کے متعلق نہیں بتایا گیا ہے۔ویڈیو میں ڈاکٹر کی متعدد کوششوں اور ہر تکنیک کے استعمال کو بھی دکھایا گیا ہے جس میں خاتون مریض کے کان سے سانپ کو نکالنے کی بظاہر بیکار کوشش کی جارہی ہے؟۔

یہ سنسنی خیز اور لرزدہ دینے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتاہے۔لیکن یہ بتائے بغیر ویڈیوختم ہوجاتاہے کہ سانپ کو کان سے نکالا گیا یا نہیں؟۔

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ کرہ ارض پر سب سے زیادہ سانپ کا شمار انتہائی مہلک اور زہریلے جانوروں میں ہوتا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کےمطابق سانپ کےکاٹنے سے ہر سال دنیا بھر میں 81,000 سے 1،38،000 اموات ہوتی ہیں،ساتھ ہی اس سے تقریباً تین گنا زیادہ پیچیدگیاں اور دیگر مستقل معذوری ہوتی ہے۔

اس 3 منٹ 49 سیکنڈ کے ویڈیو کو چندن سنگھ Chandan Singh@ کے نام سے ایک فیس بک صارف نےپوسٹ کیاہے.جن کے 20,130 فالوورز ہیں۔اس ویڈیوکے کیپشن میں لکھا ہے کہ” سانپ کان کے اندر چلا گیا "۔

" انتباہ: یہ ویڈیو چونکا دینے والی اور لرزہ خیز ہے۔ 

" Warning :  Shocking Contains Video "

 

اس ویڈیو کو چندن سنگھ کی فیس بک آئی ڈی پر اب تک ایک لاکھ 45 ہزار افرادنے دیکھا ہے۔جبکہ اس ویڈیو کو 148 صارفین نے فیس بک پر شیئر کیا،وہیں اس ویڈیو پر 143 سے زائدکمنٹس کیے گئے ہیں۔”جن میں زیادہ تر کمنٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ فیک اور بناوٹی ویڈیو ہے "۔

چند فیس بک صارفین نے اپنے کمنٹ میں اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے والے چندن سنگھ سےمکمل ویڈیو پوسٹ کرنے کے لیے لکھا ہے،جب کہ چند نے سوال کیا کہ سانپ کان کے اندر کیسے داخل ہو گیا؟ دیگرنے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ یہ ویڈیو صدفیصد مصنوعی اور نقلی ہے جو کہ محض ویویوز حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

وہیں ایک فیس بک صارف نےمزاحیہ کمنٹ کرتےہوئے لکھاہے کہ”ڈاکٹر سے اچھا تھا کہ کسی سپیرے کو بلالیتے وہ آسانی کے ساتھ اس سانپ کو نکال لیتا”۔ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ "یہ ایک بوگس ڈاکٹر لگ رہا ہےجومختلف طریقوں سے کوشش کررہا ہے”۔

2 thoughts on “خاتون کے کان میں سانپ پھنس گیا، لرزہ دینے والا ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

  1. بالکل جھوٹا دعویٰ ہے کے کان میں سانپ داخل ہوا ہے۔اپ غور سے دیکھیں وہ ڈاکٹر جب چمٹوں کی مدد سے سانپ کو ٹچ کرتا ہے تو وہ خاموش رہ جاتا ہے اور جب اسکی باہیں پکڑ کر کھولتا ہے تو وہ کھل رہے ہیں ۔اسکی منڈی باہر ہے اسکو آسانی س کسی کٹنگ پلیئئر سے پکڑ کر نکال سکتے ہیں ۔مگر وہاں ناٹک کیا جا رہا ہے.%100فیک ہے

  2. جناب والا ۔۔۔۔۔ اس نیوز اسٹوری میں بھی وہی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ اور جو کمنٹس کیے گئے ہیں اس ویڈیو پر اس کو بھی یہاں تحریر میں لایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے