تانڈور کے باڈی بلڈرشیخ واصف کو مسٹر تلنگانہ مقابلہ میں سلور میڈل اور مسٹر وقارآباد کا خطاب حاصل

تانڈور کے باڈی بلڈرشیخ واصف کو سدی پیٹ میں مسٹر تلنگانہ مقابلہ میں سلور میڈل
وقارآباد میں منعقدہ مقابلوں میں گولڈ میڈل اور مسٹر وقارآباد کا خطاب حاصل کیا

وقارآباد/تانڈور: 20۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام)

چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ کی سالگرہ کے موقع پر سدی پیٹ ضلع کے گجویل ٹاؤن میں اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ اور تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ دوسرے کے سی آرکپ 2022،مسٹر تلنگانہ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے تانڈور کے ساکن شیخ واصف نے 90 کلو کے زمرہ میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔مہاتا آڈیٹوریم گجویل میں منعقدہ ان مقابلوں میں ریاست کے مختلف مقامات سے 250 باڈی بلڈرس نے حصہ لیا تھا۔

اسی طرح تین دن قبل شیخ واصف نے وقارآباد کے کونڈا بالا کرشنا ریڈی فنکشن ہال میں منعقدہ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لیتےہوئے گولڈ میڈل اور مسٹر وقارآباد کا خطاب حاصل کیا ہے۔

الٹی میٹ فٹنس جم تانڈور کے تربیت یافتہ شیخ واصف گزشتہ سال ماہ ڈسمبر کے اوائل میں ہنومان وائم شالہ،سلطان بازار حیدرآباد میں تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح کے مسٹر تلنگانہ اوپن باڈی بلڈنگ مقابلہ میں 95 کلو کے زمرہ میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

شیخ واصف کی جانب سے ان دونوں مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے سلور میڈل اور مسٹر وقارآباد کا خطاب حاصل کرنے پر سابق صدر جماعت اسلامی ہند تانڈور سراج صمدانی اور مالک الٹی میٹ فٹنس جم و ٹرینرمحمداعجاز نے مبارکباد دی ہے۔