حسینی علم ڈگری کالج حیدرآباد میں 21 جنوری کو دوسرا ڈاکٹر عمر خالدی ميموریل لیکچر

حسینی علم ڈگری کالج فار ویمن،حیدرآباد میں
21 جنوری کو دوسرا  ڈاکٹر عمر خالدی ميموریل لیکچر

حیدرآباد : 19۔جنوری (پریس نوٹ)

گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن حسینی علم،حیدرآبادکے شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام دوسرا ڈاکٹر عمر خالدی ميموریل لیکچر 21 جنوری، بروز چہارشنبہ منعقد ہوگا۔”شناخت اور نمائندگی کےمسائل:بھارتی مسلمانوں کا نقطہ نظر” عنوان پر پروفیسر صدیقی محمد محمود ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) خطاب کریں گے۔

یہ لیکچرگورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن حسینی علم،حیدرآبادکےخورشید جاہ ہال میں 10بجے صبح سے دوپہر 12بجے تک منعقد ہوگا۔اس موقع پر مہمانان خصوصی جناب ایس اے ہدیٰ ریٹائرڈ آئی پی ایس، سابق ڈائرکٹر جنرل کمشنر آف انکوائریز اور  ڈاکٹر محمد صفی اللہ ماہرتعلیم و مورخ ہوں گے۔

اس میموریل لیکچر کی صدارت پروفیسر اپیا چنماں، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن حسینی علم،حیدرآباد کریں گی۔

لیکچر سیریز کے اس سلسلہ کا مقصد ممتاز اسکالر دانشور ڈاکٹر عمر خالدی کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی مسلمانوں کی شناخت اور نمائندگی سے متعلق مباحث و گفتگو کو فروغ دینا ہے۔گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن حسینی علم ،حیدرآبادکی جانب سے عوام، طلبہ اور اساتذہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد غوث صدر شعبہ سیاسیات وکنوینر اور ڈاکٹر فرحانہ سلطانہ کوآرڈینیٹرنے شرکت کی خواہش کی ہے۔