طلبہ کو بچپن سے ہی سائنسی سوچ اور نقطہ نظر کی ترغیب دینا چاہئے : برینی اسٹارس اسکول ہنمکنڈہ میں سائنس فیئر، طلبہ کا شاندار مظاہرہ

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

طلبہ کو بچپن سے ہی سائنسی سوچ اور نقطہ نظر کی ترغیب دینا چاہئے
برینی اسٹارس انٹرنیشنل اسکول ہنمکنڈہ میں سائنس فیئر، طلبہ کا شاندار مظاہرہ

ورنگل: یکم۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

برینی اسٹارس انٹرنیشنل مونٹیسری اینڈ اسکول رائے پورہ،ہنمکنڈہ میں سائنس فیئر کا بڑے پیمانے پر انعقادعمل میں لایا گیا۔جس میں 150 سےزائد طلباء و طالبات نے مختلف ایجادات کے ذریعہ بہترین مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر سکریٹری/کرسپانڈنٹ برینی اسٹارس انٹرنیشنل مونٹیسری اسکول محمدعبدالحنان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو بچپن سے ہی سائنسی سوچ اور نقطہ نظر رکھنے کی ترغیب دینا چاہیے۔طلبہ میں مسابقتی جذبہ پیدا کرتے ہوئے ان کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔اس طرح کےپروگرام طلبہ میں مسابقت پیدا کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

انہوں نےکہاکہ طلباء کوخود کوصحیح راستے پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ سائنس کی ترقی اور ملک کی ترقی کےلیے تجرباتی طریقوں کو متعارف کروانے میں مدد کرنی چاہیے۔محمد عبدالحنان نے کہا کہ طلباء و طالبات کو سائنس کے میدان میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وہ سائنس کی سمجھ کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کوفروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سائنس اور ٹکنالوجی کا مزید اہم رول ہوگا۔

اس موقع پر سیدعثمان سلیم نےخطاب کرتے ہوئےبہترین سائنس فیئر کے انعقاد پر اسکول انتظامیہ کی ستائش اور کہاکہ طلباء نےمختلف حیران کن ماڈلز تیار کیے جو کہ اسکولی طلباء اولیائے طلباء اور معززین شہر نے مشاہدہ کیا۔انہوں نے طلباء سے کہاکہ وہ اپنے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھاریں اور سائنس و ٹکنالوجی میں بھی اپنا لوہا منوائیں تاکہ قوم و ملت کا نام روشن کرسکیں۔

اس موقع پر اولیائےطلباء کی بڑی تعداد نے بھی اس سائنس فیئر کا مشاہدہ کیا اور طلباء کی خوب ستائش کی۔اس موقع پر اڈمنسٹریشن آفیسر محمد عبدالسعید،فاطمہ تمکنت، نازیہ خلیل، جویریا،روحی،گائتری،اسکول کے اسٹاف کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے