ملک میں کورونا وائرس کو ناک میں ہی کمزور کرنے والا اسپرے تیار،دو تجربے کامیاب، تیسرا تجربہ ہندوستان میں ہوگا

بین الاقوامی خبریں قومی خبریں

ملک میں کورونا وائرس کو ناک میں ہی کمزور کرنے والا اسپرے تیار،دو تجربے کامیاب
تیسرا تجربہ ہندوستان میں ہوگا،اسرائیل میں اسپرے کی تیاری کا آغاز

نئی دہلی/کینیڈا: 4۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز )

ملک میں پہلی مرتبہ ابتداء میں ہی کورونا وائرس کو ناک میں کمزور اور ختم کردینے والا ناک کا اسپرے Nasal Spray بہت جلد مارکیٹ میں آنے والا ہے۔

Nasal Spray File Photo

اس اسپرے کو ہندوستانی کمپنی گلین مارک فارما سیوٹیکلس کینیڈا کے ادارہ سنوٹائز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مل کر تیار کرنے میں مصروف ہے جس کے اب تک برطانیہ اور کینیڈا میں دو تجربے کامیاب ہوچکے ہیں۔

ناک کے ذریعہ ابتداء میں ہی کورونا وائرس کے خاتمہ کی غرض سے تیار کیے جارہے اس ناک کے اسپرے کی سربراہی کے لیے اس کمپنی نے پہلے ہی ہندوستان سمیت سری لنکا، ملیشیاء ، سنگاپور ،نیپال، تائیوان ،کمبوڈیا ، برونی ،ہانگ کانگ،ویتنام ، میانمار ،لاوس کے علاوہ دیگر ایشائی ممالک کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

اس کمپنی کے ڈائرکٹر گلین سلدھانہ کا کہنا ہے کہ اس سے ایشیائی ممالک پر کورونا وائرس کا اثر اور اس کا دباؤ کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ اسپرے ہندوستان سمیت مذکورہ ممالک کو فراہم کردئیے جائیں گے۔

کینیڈا کے وانکوور میں موجود سنوٹائز نامی بائیوٹیک نامی کمپنی نے اس نیٹرک آکسائڈ نسل اسپرے ( این او این) کو ترقی دی ہے۔

اس کا طریقہ استعمال بھی عام ناک کے اسپرے جیسا ہوگا کہ کوروناوائرس متاثرین اس ناک کے اسپرے کو اپنی ناک میں اسپرے کرتے ہوئے استعمال کرنا ہوگا جس سے کورونا وائرس کا اثر بہت حد تک کم ہوگا اور اس اسپرے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اثر انتہائی کم ہوجائے گا ساتھ ہی سانس لینے میں بھی آسانی ہوگی۔

برطانیہ اور کینیڈا میں اس اسپرے کا تجربہ عمل میں لایا گیا ہے جہاں 79 افراد جو کورونا سے متاثر تھے پر اس اسپرے کے دوسرے تجربہ کے دؤران 24 گھنٹوں میں 95 فیصد اور 72 گھنٹوں میں 99 فیصد وائرس کا زور کم ہوا ہے۔

یہ اسپرے نے برطانیہ میں کوویڈ کی لہر ” یوکے وائرنٹ ” کے علاج میں بھی بہت زیادہ کارآمد ثابت ہواہے۔

جبکہ کینیڈا میں اس اسپرے کے دوسرے مرحلہ کے تجربہ کے دؤران 103 افراد کے ناک میں اس اسپرے کا استعمال کیا گیا اور حیرت انگیز طور پر ان میں سے ایک بھی شخص کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔

Nasal Spray File Photo

وہیں برطانیہ میں اس اسپرے کے دوسرے مرحلہ کے تجربہ کے دؤران 70 افراد کو شامل کرتے ہوئے ان کی ناک میں اسپرے استعمال کیا گیا تھا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ کورونا وائرس متاثرین اور مشتبہ متاثرین کے کوروناٹسٹ کے دؤران اسپرے لینے والوں میں کورونا وائرس کی شدت اسپرے نہ لینے والوں کے مقابلہ میں 16 گنا کم ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ اس سے قبل کینیڈا میں کیے گئے تجربہ میں 7,000 کورونا وائرس متاثرین کی تشخیص کی گئی جن میں کورونا وائرس کی کوئی زیادہ شدید علامات نہیں پائی گئیں۔

ہندوستانی کمپنی گلین مارک فارما سیوٹیکلس کینیڈا کے ادارہ سنوٹائز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مل کر تیارکیے گئے اس اسپرے کو نیوزی لینڈ اور اسرائیل نے علاج کی غرض سے منظوری دے دی ہے اور کمپنی نے اسرائیل میں اس اسپرے کی تیاری کا آغاز بھی کردیا ہے۔

چیف ایگزکٹیو آفیسر سنوٹائز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور معاون فاونڈر ڈاکٹر گلی ریگوو نے انکشاف کیا کہ اس اسپرے کے تیسرے مرحلہ کا کچھ تجربہ ہندوستان میں بھی کیا جاسکتا ہے!

بتایا جاتا ہے کہ اس کے لیے کمپنی فنڈس کے انتظار میں ہے اور فنڈس کی موصولی کے فوری بعد ہندوستان میں کورونا وائرس کی شدت کو پہلے مرحلہ میں ہی کم کرنے والے اس ناک کے اسپرے کا تجربہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے