وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع
مرکزی کابینہ میں 15 کابینی اور 28 مملکتی وزرا نے لیا عہدہ رازداری کا حلف
نئی دہلی:07۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام)
کئی ہفتوں سے جاری تجسس کے بعد نریندر مودی کی کابینہ میں آج توسیع کی گئی۔کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب بار بار ملتوی ہونے کے بعد بالآخر آج مرکزی کابینہ میں 46 وزراء شامل کیے گئے۔
جن میں 36 نئے چہرے شامل ہیں جبکہ دیگر وزراء کو کابینی سطح پر ترقی دی گئی۔ جن میں 15 کابینی اور 28 مملکتی وزرا ہیں۔
اس کے علاوہ کئی وزارتوں میں تبدیلی عمل میں لائی گئی۔کچھ ریاستوں کے گورنروں کے ردوبدل کیے گئے ہیں۔2019ء میں دوسری معیاد کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کے منتخب ہونے کے بعد یہ کابینہ کی پہلی توسیع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی نگرانی کریں گے،جبکہ امیت شاہ وزارت داخلہ کے علاوہ وزارت برائے تعاون کی بھی نگرانی کریں گے۔
نئی کابینہ کے نمایاں چہرے اس طرح ہیں:
منسوکھ مانڈویہ ،مرکزی وزیرِصحت اور وزیر برائے کیمیکل اور کھاد ، جیوترآدتیہ سندھیا، وزیر برائے شہری ہوا بازی،اشوینی وشنو کو ریلوے، آئی ٹی،ٹیلی کام کی وزارتیں سونپی گئی ہیں۔ پیوش گوئل کو ٹیکسٹائل کی وزارت سونپی گئی ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری کو وزارت پٹرولیم سونپی گئی۔انوراگ ٹھاکر کو کھیل، نوجوانوں سے متعلق امور اور انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ کی وزارت سونپی گئی۔
میناکشی لیکھی کو وزارت خارجہ سونپی گئی۔دھرمیندر پردھان نئے وزیر تعلیم ہوں گے۔گری راج سنگھ کو دیہی ترقیات کی وزارت سونپی گئی۔اسمرتی ایرانی کو وزیر برائے خواتین اور بچوں کے امور۔بھوپندر یادو وزارت لیبر کا چارج سنبھالیں گے۔پشوپتی پارس کو وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کا اعزاز حاصل ہے۔کرن رِجّجو کو وزارت ثقافت سونپی گئی ہے۔
تمام پندرہ کابینی وزراء اس طرح ہیں:
1۔ نارائن ٹاٹو رانے، 2۔سربانند سونوال، 3۔ڈاکٹر ویریندر کمار، 4۔ جیوتر ادتیہ سندھیا،5۔رام چندر پرساد سنگھ،6۔اشونی وشنو،7۔پشوپتی کمار پارس
8۔کرن رِجّجو،9۔راج کمار سنگھ،10۔ہردیپ سنگھ پوری،11۔مکیش مانڈویہ،12۔بھوپیندر یادو،13۔پرشوتم روپالا،14۔ جی۔کشن ریڈی،15۔انوراگ سنگھ ٹھاکر
وزرائے مملکت: 1۔پنکج چودھری،2۔انوپریہ سنگھ پٹیل،3۔داکٹر ستیہ پال سنگھ بھگیل،4۔راجیو چندرشیکھر،5۔شوبھاکرن دلجے،6۔بھانو پرتاپ سنگھ ورما
7۔درشناوکرم جردوش،8۔ مینکاشی لیکھی،9۔انوپریہ دیوی،10۔اے۔نارائن سوامی،11۔کوشل کشور،12۔اجے بھٹ،13۔بی ایل ورما،14۔اجے کمار
15۔ چوہان دیوسنگھ،16۔بھگونت کھوبا،17۔کپِل موریشور پاٹل،18۔ پرتیما بھومک19۔ڈاکٹرسبھاش سرکار،20۔ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کارد،21۔ڈاکٹر راج کمار راجن سنگھ،22۔ڈاکٹر بھارتی پروین پاوار،23۔بھویشور ٹوڈو،24۔شنتانوٹھاکر،25۔ڈاکٹرمنجاپارا مہندر بھائی،26۔جوہر برلا،27۔ڈاکٹرایل-موروگن،28۔نیرش پرمانک
صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں وزراء کی کونسل کے مذکورہ ممبروں کو اپنے عہدہ رازداری کا حلف دلایا۔
جمعرات کو شام 5 بجے مودی کی نئی کابینہ کا اجلاس ہوگا،جب کہ شام 7 بجے وزرا کی کونسل کا اجلاس ہوگا۔
آج مرکزی کابینہ میں کیے گئے اس ردو بدل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ نریندر مودی کابینہ سے جہاں مرکزی وزیرصحت ہرش وردھن نے استعفیٰ دے دیا جبکہ وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد ، پرکاش جاوڈیکر ، رمیش پوکھریال نشانک،بابل سپریو جیسے 12 وزراء کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیاہے!!