تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کی فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کی فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد :06۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام)

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے آج جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کئی طلبہ،ان کے سرپرستوں اور کالج انتظامیہ کی جانب سے نمائندگی کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کی فیس کے ادخال کی تاریخ میں 8 جولائی بروز جمعہ تک توسیع کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 28 جون کو تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم 2022ءکے نتائج جاری کیے گئے تھے۔
اور ان امتحانات میں ناکام ہونے والے طلبا و طالبات کے لیے ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کی تواریخ کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ یکم اگست تا 10 اگست منعقد ہوں گے۔

ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کے لیے 30 جون سے فیس کے ادخال کا نظم تھا اور فیس داخل کرنے کی قطعی تاریخ آج 6 جولائی تھی۔اب تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے اس میں دو دن کی توسیع دیتے ہوئے 8 جولائی تک فیس داخل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

امتحانات کا ٹائم ٹیبل

ان سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو جولائی کے تیسرے ہفتہ میں ہال ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔26 جولائی سے 30 جولائی تک پریکٹیکل امتحانات منعقد ہوں گے ۔اور یکم اگست تا 10 اگست سپلیمنٹری جنرل کے امتحانات ہوں گے وہیں 30اگست تک ان امتحانات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔