پاکستانی وی لاگر ابرار حسن کا موٹرسیکل کے ذریعہ ہندوستان کا سفر، مہمان نوازی سے متاثر، ایک ماہ میں سات ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طئے

سرحدیں روک نہ پائیں گی کبھی رشتوں کو
خوشبوؤں پر نہ کبھی کوئی بھی پہرا نکلا !

پاکستانی وی لاگر ابرار حسن کا موٹرسیکل کے ذریعہ ہندوستان کا سفر
مہمان نوازی سے متاثر، ایک ماہ میں سات ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طئے

نئی دہلی : 14/جون
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

حکمرانوں اور سیاستدانوں کی جانب سےبھلے ہی زمین پر لکیریں کھینچ کر سرحدیں قائم کرتےہوئےعلیحدہ ملک بنا دیے جائیں اورعوام کوتقسیم کر دیا جائےلیکن دونوں طرف دلوں میں موجودمحبت اور ایک دوسرے سے پیار و انسیت کوکبھی ختم نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی اس خلیج کو پاٹا جاسکتا ہے۔

دونوں جانب ملک کی تقسیم اگر ایک روحانی کرب ہےتو ہند و پاک کا بٹوارہ بھی ایک حقیقت!! دونوں سمت عوام کےدرمیان حالانکہ آج بھی ایک انجانا سا رشتہ قائم ہے لیکن دہشت گردی اور سیاست نے ایسی پابندیاں عائد کردی ہیں کہ عوام آسانی کے ساتھ سفر نہیں کرسکتے۔

جبکہ لاہور، کراچی اور پشاور والوں کو دہلی،ممبئی اور حیدرآباد دیکھنے کی شدید خواہش ہوتی ہے تو دہلی،ممبئی اور حیدرآباد والوں کو لاہور، کراچی اور پشاور جانے کا اشتیاق ہوتا ہے۔ قبل ازیں دونوں ممالک کے درمیان تھوڑی سی سختی کے ساتھ سفر آسان ہوا کرتا تھا لیکن گذشتہ چند سال سے یہ سفر ناممکن نہ سہی انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

ایسے میں پاکستانی وی لاگر ابرار حسن نے دوستانہ تعلقات کی بحالی کے تناظر میں موٹر سائیکل پر ہندوستان کا سفر کیاہے۔ابرارحسن نے دوستانہ مشن کا اپنا یہ دورہ 30 دنوں میں مکمل کیا اور زائد از 7000 کلومیٹر کا فاصلہ طےکیا۔اس دورےکے دوران،انہوں نےمحسوس کیاکہ دونوں ممالک کےدرمیان آپسی مخالفانہ سیاسی تعلقات کےباوجود، ان کا استقبال بہت گرمجوشی کےساتھ کیاگیا۔اپنے ان جذبات اور احساسات کو ابرار حسن نے انسٹاگرام کے اپنے ہینڈل پر واضح کیا۔ جہاں ان کے دو لاکھ 64 ہزار فالوورز ہیں۔

پیشہ سے ابرار حسن ایک میکینیکل انجینئر ہیں اور ایک جرمن کمپنی سے وابستہ ہیں۔پیشے کے لحاظ سے ابرار حسن ایک یمکینیکل انجینئر ہیں اور ایک جرمن کمپنی سے وابستہ ہیں۔اپنے تجربےکےمتعلق ابرار حسن نے مزید کہاکہ "مجھے اس وقت جو محبت مل رہی ہے وہ ناقابلِ یقین ہے۔”

پاکستانی بائیکر ابرار حسن نے دہلی،اتر پردیش (تاج محل،آگرہ)،ہریانہ،گجرات،راجستھان،ممبئی،کیرالہ اورملک کے دیگرشہروں میں عوام سے ملاقاتوں پر مشتمل اور مکمل سفر کی دستاویزی کئی ویڈیوز اپنےمصدقہ یوٹیوب چینل WildLensbyAbrar@ جس کے 1.35 ملین سبسکرائبرز ہیں پر اپ لوڈ کی ہیں۔جنہیں اب تک کئی ملین افراد نے دیکھا ہے۔

ابرارحسن ایک BMW# ٹریل بائیک پر سوار ہوتے ہیں،ہیلمٹ میں نصب اور ہاتھ سے پکڑے ہوئے پیشہ ور کیمروں کے ساتھ اپنے سفر کی فلم بناتے ہیں۔ہندوستان میں کئی برادارن وطن نے ابرار حسن کی میزبانی کی،بہت سے لوگوں نے انہیں کھانے پر مدعوکیا،تحفے تحائف اور یادگار پینٹنگ بھی حوالے کی۔جبکہ دیگر کئی بائیک رائڈرز نے بھی ان کے ساتھ گھومتے ہوئے انہیں بے پناہ محبت دی اور اپنے پن کا احساس دلایا۔

ابرار حسن نے 3 اپریل کو اپنے سفر کا آغاز کیا اور لکھا کہ”ہندوستان میں آپ کا استقبال ہے،کئی برس تک ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے بعد آخر کار اس بار میں نے یہ سفر کیا نہ صرف میں بلکہ یہ رنگیلی بھی(موٹرسیکل)۔”

کیرالہ کے اپنے سفر پر ابرار حسن نے اس کے بارے میں بات کی کہ”کیرالہ کو خدا کا اپنا ملک کیوں کہا جاتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ کیرالہ کو خدا کا اپنا ملک کہنے کی ایک وجہ ہے اور کیرالہ کا بیک واٹر شاید کیرالہ کے بہت سے شاندار مقامات میں سے ایک ہے جسے دیکھنا چاہیے۔”

جبکہ انہوں نے حوا محل کے سامنے لی گئی اپنی تصویر کے ساتھ راجستھان کے متعلق اپنا تجربہ بھی شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ” راجستھان رقبہ کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست ہے جسے بادشاہوں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے،نہ صرف ایک انتہائی دلکش ثقافت کاگھر ہے بلکہ کچھ خوبصورت قلعوں،محلوں، مندروں اور مساجد سے بھی نوازا ہوا ہے۔”

وی لاگر ابرار حسن راجستھان کے ہوا محل میں "

https://www.facebook.com/wildlensbyAbrar/videos/1726971744387972

14 مئی کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر لکھا کہ ” ہندوستان کو شمال سے جنوب تک اس طرح کے متنوع مناظر سے نوازا گیا ہے۔ ہر روز میں نے کچھ مختلف دیکھا اور مقامی لوگوں کی دوستی نے اسے مزید بہتر بنا دیا۔”

انسٹاگرام اور  یوٹیوب پر ابرار حسن کے ہندوستان کے سفر پرمشتمل تصاویر اور ویڈیوز پر کئی مداحوں نے تبصرےکیے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ ” آپ کی انڈیا سیریز کی تمام ویڈیوز خاص طور پر پنجاب کی ویڈیوز بہت دل کو چھونے والی ہیں،میں نے انہیں دو بار دیکھا،اچھا کام ہے جاری رکھیں۔”

” ابرار حسن کیرالہ کی سیر و تفریح کے دوران تفصیلات پیش کرتے ہوئے ” 

https://www.facebook.com/wildlensbyAbrar/videos/1273736866569830

سرحدوں کی بندشوں پر دو اشعار پیش ہیں :؎

ہمارا خون کا رشتہ ہے سرحدوں کا نہیں
ہمارے خون میں گنگا بھی چناب بھی ہے
کنول ضیائی
٭٭
دلوں کے بیچ نہ دیوار ہے نہ سرحد ہے
دکھائی دیتے ہیں سب فاصلے نظر کے مجھے
ظفر صہبائی

 پاکستانی وی لاگر ابرار حسن کا ایک دہلی کا ویڈیو یہاں پیش ہے۔ہندوستان کے مختلف شہروں کے خوبصورت ویڈیوز ان کے یوٹیوب چینل پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ان کے یوٹیوب چینل کی لنک یہاں پیش ہے ” 

https://www.youtube.com/@WildlensbyAbrar

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اپنائیت اور انسانیت کا مظاہرہ کرتےہوئے کمنٹ کیا کہ” یہ آپ کےہندوستان کے سفر کی شو اسٹاپ ایپی سوڈ تھی ہر کسی کا ان کی غیرمشروط محبت کے لیے شکریہ،آپ کا ملک خوبصورتی سے بھرا ہوا ہے اور ابرار جیسے اچھے لوگوں کے لیے جذبات اور احترام دونوں طرف برابر ہے۔

ایک اور صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ” ابرار بھائی ہمارے ملک کو اتنی خوبصورتی سے دکھانے کےلیے آپ کا بہت بہت شکریہ، آپ کی ویڈیوز ہمارے روز مرہ کا معمول تھیں،روز ڈنر میں والدین کے ساتھ آپ کے بلاگز کو دیکھا۔جب آپ سرحد کا گیٹ عبور کر رہے تھے یہ منظر دیکھ کر پاپا کچھ جذباتی ہو گئے۔ہر چیز کے لیے آپ کو بہت ساری محبتیں اور برکتیں۔” اسی طرح کے کئی صارفین نے یوٹیوب اور انسٹا گرام پر بلاء مذہبی تفریق ابرار حسن کے اس سفر پر خوبصورت کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جم کر ستائش کی ہے۔

” پاکستان واپسی کے دوران ابرار حسن واگھا ۔ اٹاری بارڈر پر ” 

https://www.facebook.com/wildlensbyAbrar/videos/809458367037956

دوسری جناب انٹرنیٹ پر دستایب پاکستانی اخبار جنگ کی ویب سائٹ کی 22 مئی 2022ء کو شائع رپورٹ کےمطابق صوبہ پنجاب سےتعلق رکھنے والے ٹریول وی لاگر ابرار حسن 80 سے زائد ممالک کا سفر کرچکے ہیں۔ان میں سے کم از کم 12 ممالک کا سفر اُنہوں نے اپنی موٹر سائیکل پر کیاہے۔

ابرار حسن تاج محل پر ” 

https://www.facebook.com/wildlensbyAbrar/videos/944323963475110

” ابرار حسین گوا میں "

https://www.facebook.com/wildlensbyAbrar/videos/618441669792336

اخبار جنگ کے مطابق ابرار حسن نےگذشتہ سال 9 فروری کو پنجاب میں اپنے آبائی شہر ننکانہ صاحب سے عمرہ کا عزم کرکے سعودی عرب کے لیے اپنی مہم کا آغاز کیا اور 27 مارچ کو مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد موٹر سائیکل پر 50 دن کا سفر مکمل کرتے ہوئے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔