تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز فینانس کارپوریشن کی جانب سے
رعایتی قرضہ جات کی اجرائی کے لیے درخواستوں کے ادخال کا آغاز
ایک لاکھ اور دو لاکھ روپیوں تک کے قرض کی اجرائی
زمرہ بندی کے تحت اہل امیدوار آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں
حیدرآباد/وقارآباد: 19۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز فینانس کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق کے مطابق ریاستی وزیراعلیٰ کے۔چندر شیکھرراؤ نے ریاست تلنگانہ کےاقلیتی طبقات کے لیے بینک سے مربوط رعایتی قرضہ جات کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ریاست تلنگانہ کے ذریعہ اہلیت رکھنے والے خواہشمند اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد (مسلم،سکھ، جین اور بدھسٹ) سے بذریعہ آن لائن معاشی امداد کے تحت سال 23-2022 کے لیے بینک سے مربوط قرضہ جات کی فراہمی کے لیے درخواست داخل کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔تاکہ ریاست تلنگانہ کے مذکورہ بالا اقلیتی طبقات کو معاشی اعتبار سے خود کفیل بنایا جاسکے۔قرضہ جات کے حصول کے لیے درخواست داخل کرنے کے لیے مختلف شرائط کا لزوم ہے۔
1۔) درخواست گزار کا اقلیتی طبقہ سے تعلق ہونا لازمی ہے۔
2۔) جن کی عمر 21 تا 55 سال کے درمیان ہو۔
3۔) ان کی سالانہ آمدنی دیہی Rural علاقوں کے افراد کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار روپئے
4۔) شہری علاقوں Urban سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے سالانہ آمدنی دو لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو۔
درخواست کے ساتھ آدھار کارڈ,، انکم سرٹیفکیٹ،سفید راشن کارڈ (فوڈ گیارنٹی اسکیم کارڈ ) داخل کرنا لازمی ہوگا۔
اور درخواستوں کا حصول صرف اور صرف آن لائن بینیفیشری اینڈ مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعہ بڈریعہ آن لائن کیا جائے گا۔
اہل امیدوار 19 ڈسمبر 2022ء تا 5 جنوری 2023ء تک
ان 👇 ویب سائٹس کو کلک کرکے
پر یا پھر تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹی فینانس کارپوریشن کی ویب سائٹ
http://tsmfc.in
پر اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔بعدازاں ان درخواستوں کی نقل گرام پنچایتوں یا بلدیات کے دفاتر میں جمع کروانا ہوگا۔
آف لائن (دفتر میں) داخل کی جائے والی درخواستیں نا قابل قبول ہوں گی۔
زمرہ اول :-
کے تحت ایک لاکھ روپیوں پرمشتمل رعایتی قرض کی رقم عطر،سرمہ،ٹوپی،برقعہ کی تیاری اور فروخت،سیویاں،پستہ، نوڈلز کی تیاری وفروخت،سونے و چاندی کےکاغذ کی تیاری و فروخت،فزیوتھراپی،بیوٹی پارلر(خواتین)،سیل فون سروسنگ،ویلڈنگ،اسپرے پینٹنگ،جوس شاپ، گھروں میں تیارکیے جانے والے مصالحہ جات، بسکٹ، اچار،سوکھے مصالحہ جات کی گرنیاں،سلاب کٹنگ/گرانائیٹ،دودھ گھر، بک بائنڈنگ،پرنٹنگ پریس،
بنڈی سے پھیری کرنیوالے،چائے،کافی،ٹفن،سیٹ کورس، ریگزن ورکس،بڑھائی،ٹیلرنگ خواتین، زیراکس سنٹر،منرل واٹر سپلائی، دستکاری اشیاء کی فروخت،پرنٹنگ ورک،میچنگ سنٹر، کرانہ اور جنرل اسٹور،لیڈیز ایمپوریم،پھل و ترکاری کا کاروبار،بیاگوں کا کاروبار،فینائیل،ڈٹرجنٹ اور سینی ٹائزرز، الیکٹرک موٹر،سب مرسیبل پمپ،چوڑیوں کی دکان،حجامت،پان شاپ،ٹو وہیلر اور فور وہیلر میکانک،ڈسپوزیبل پروڈکٹ جیسےکاروبار کےلیے منظور کی جائیں گی۔
زمرہ دوم :
جبکہ دو لاکھ روپئے کے حامل رعایتی قرض کی رقم الیکٹریشن،اے سی میکانک،اسٹیشنری شاپ،فٹ ویر پش کارٹ،سی سی ٹی وی سروس، آٹو موبائیل اسپیر پارٹس سیلس اینڈ سروس، بیکری،فوٹو گرافی اینڈ ویڈیو گرافی،لا آفسس فار لاُ گرائجویٹ،موبائل ٹفن سنٹر اینڈ فاسٹ فوڈ، چکن، مٹن، گوشت کی دکان و شاورما شاپ،آپٹیکل شاپ،جم اور متعلقہ آلات،ٹینٹ ہاوز،لائٹ ہاوز،ساؤنڈ سسٹم،ڈیکوریشن،کیاٹرنگ یونٹ،لال مرچ پاؤڈر پیسنے والی مشین،روئی کی اشیا، بستر کے کاروبار کرنے والوں کو منظور کی جائے گی۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیئر آفیسر (ڈی ایم ڈبلیئواو) وقارآباد ضلع ڈی۔سدھا رانی نے آج جاری کردہ اپنے پریس نوٹ میں ضلع وقارآباد کے اقلیتی طبقات سے خواہش کی ہے کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے فراہم کئے جانے والے رعایتی قرض کی اس اسکیم سے استفادہ کریں درخواستوں کے ادخال کا آج 19 ڈسمبر 2022 سے آغاز ہوچکا ہے اور درخواستیں داخل کرنے کی قطعی تاریخ 5 جنوری 2023ء ہے۔
وقارآباد ضلع کے امیدوار مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ لائن نمبرس 7337534111،,9912144364 پر صبح 00۔10 بجے تا شام 00۔5 بجے تک کام کے دنوں میں ربط قائم کرسکتے ہیں۔اور داخل کردہ درخواست کی نقل اپنی اپنی بلدیات یا گرام پنچایتوں میں داخل کردیں۔