وقارآباد ضلع کے تانڈور میں آج ایک کورونا پازیٹیو کیس درج
جاریہ ماہ کورونا متاثرین کی تعداد دو ہوگئی
عوام کوویڈ قواعد پرسختی کے ساتھ عمل کریں
وقارآباد/تانڈور :15۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
وقارآباد ضلع کے بشمول حلقہ اسمبلی تانڈور میں چند ماہ سے کورونا وائرس قابو میں تھا اور اس کے متاثرین کی تعداد ریکارڈ نہیں ہورہی تھی لیکن آج تشخیص کے بعد ایک خاتون کوروناوائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔جن کا تعلق اندرماں کالونی سے ہے۔
جبکہ جاریہ ماہ تانڈور میں ریکارڈ ہونے والا کورونا وائرس کا یہ دوسرا کیس ہے۔جاریہ ماہ کے اوائل میں ایک خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جن کا تعلق شاہی پور سے تھا۔
آج تانڈور کے گورنمنٹ ضلع ہسپتال میں 38 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جس کے دؤران انکشاف ہوا کہ ان میں سے ایک خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہیں جن ک تعلق اندرماں کالونی سے ہے۔کورونا پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد گورنمنٹ ضلع ہسپتال تانڈور کے ڈاکٹرس نے کورونا متاثرہ خاتون کے افراد خاندان کو ہدایت دی ہے کہ وہ انہیں قورنطین (آئسولیشن) میں رکھیں۔
تانڈور میں اندرون دو ہفتے کورونا متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے عوام کے لیے لازمی ہوگیا ہے کہ تمامتر احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کوویڈ قواعد پرسختی کے ساتھ عمل کیا جائے۔کام کے مقامات پر اور عوامی مقامات پر لازمی طور پر ماسک پہنا جائے،عوامی مقامات، مجمع سے دور رہیں اور ساتھ ہی انسانی فاصلہ کا خاص رکھیں۔

ریاستی ڈائرکٹر صحت ڈاکٹر سرینواس راؤ بارہا مرتبہ ریاست کے عوام کو متنبہ کرچکے ہیں کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے کسی بھی وقت آنے کا امکان ہے۔! انہوں نے عوام کو مشورہ بھی دیا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ عوام تمامتر احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کوویڈ قواعد پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے اور ساتھ ہی کوویڈ ویکسین کے ٹیکے لیے جائیں۔
اب جبکہ کورونا وائرس کی دوسری شکل اومی کرون کی دہشت نے ساری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے تو لازمی ہے کہ کورونا اور اومی کرون سے تحفظ کے لیے کوویڈ قواعد اور ماہرین کی جانب سے جاری کی جارہیں ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کو خود کے لیے لازمی کرلیں اور عوام کو بھی اس سے واقف کروائیں۔کیونکہ "احتیاط علاج سے بہتر ہے”!!

