وقار آبادضلع : تانڈور ٹاؤن، قدیم تانڈور اور تمام منڈلات میں
کل 4 ڈسمبر کو برقی سربراہی بند رہے گی
وقارآباد/تانڈور:03۔ڈسمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام)
ڈی ای ای محکمہ برقی تانڈور وائی۔وینکنا کی جانب سے آج پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کوجاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کل 4 ڈسمبر 2022،بروز اتوار وقارآباد ضلع کے حلقہ اسمبلی تانڈور اور تانڈور ٹاؤن کے تمام 36 بلدی حلقہ جات بشمول قدیم تانڈور کا مکمل علاقہ اور حلقہ اسمبلی تانڈورکے تمام منڈلات میں 9 بجے صبح تا سہء پہر 3 بجے تک برقی سربراہی مکمل طور پر بندرہے گی۔
اس پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ تانڈور کے 220/132/33 کے برقی سب اسٹیشنوں سے پی ٹی آر کی منتقلی،مرمتی کاموں اور دیکھ بھال کے کاموں کی غرض سے برقی سربراہی مسدود کی جارہی ہے۔
اس طرح تانڈور ٹاؤن اور قدیم تانڈورمیں موجود تمام 36 بلدی حلقہ جات کے علاوہ تانڈور منڈل،یالال منڈل،پدیمول منڈل،بشیرآباد منڈل،کوٹ پلی منڈل،بنٹارام منڈل اور ناگ سمندر کےحدود میں موجود برقی سب اسٹیشنوں کو برقی سربراہی روک دی جارہی ہے۔
جس کے باعث کل بروز اتوار 4 ڈسمبر کو 9 بجے صبح سے سہء پہر 3 بجے تک ان تمام بلدی حلقوں،منڈلات میں موجود تمام مواضعات میں برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہے گی۔