رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر

ریاستی خبریں

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر

حیدرآباد/تانڈور : 15۔اپریل (سحر نیوز ڈاٹ کام)

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران اس وبا کادوبارہ شکار ہوگئے ہیں اس سے قبل ماہ اگست 2020ء میں بخار کی شکایت پر رکن اسمبلی نے اپنا طبی معائنہ کروایا تھا جسکے بعد کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آئی تھی اورعلاج کی غرض سے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی اس وقت اپولو ہسپتال میں شریک ہوئے تھے بعد ازاںوہ صحتیاب ہوگئے تھے۔

اسی دؤران آج پھر رکن اسمبلی تانڈورپائلٹ روہت ریڈی کوروناوائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور خود کواپنی رہائش گاہ میں قورنطین کرلیا ہے یہ اطلاع خود رکن اسمبلی نے دی ہے۔

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کل 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر تانڈور کےامبیڈکر چوک اورقدیم تانڈور کے امبیڈکر پارک میں منعقدہ تقاریب میں شرکت کی تھی اور تانڈور منڈل کے موضع ملکاپور میں منعقدہ تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے معمار دستورڈاکٹربابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے جدیدمجسمہ کی نقاب کشائی کی تھی۔ان تقاریب میں صدر نشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل ، صدر ضلع لائبرریز مرلی کرشناگوڑ، صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک ، رکن بلدیہ شوبھا رانی کے علاوہ دیگر ارکان بلدیہ اور پارٹی قائدین شریک تھے۔

کل 14 اپریل کو تانڈور کے امبیڈکر چوک پر منعقدہ تقریب میں شریک رکن اسمبلی تانڈور اور دیگر عوامی نمائندے۔

اسی دؤران چند علامات کے ظاہر ہونے پر وہ فوری حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے اور اپنا کورونا ٹسٹ کروایا جس کی آج مثبت رپورٹ آئی ہے۔

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے کل یہاں منعقدہ تقاریب کے دؤران بڑی تعداد میں ان کے رابطہ میں آنیوالے پارٹی قائدین ، کارکنوں اور عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ بھی محتاط رہیں اور اپنا کورونا ٹسٹ کروالیں۔ساتھ ہی رکن اسمبلی نے کہا کہ ان کی صحت مستحکم اور بہتر ہے۔

کل 14 اپریل کو قدیم تانڈور کے امبیڈکر پارک پر منعقدہ تقریب میں شریک رکن اسمبلی تانڈور اور دیگر عوامی نمائندے۔

میڈیا اورسوشیل میڈیا پر اس اطلاع کے عام ہوتے ہی ٹی آرایس پارٹی قائدین،کارکنوں اورعوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے اور جلد ہی رکن اسمبلی کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے