نومنتخب مئیر حیدرآباد نے نائب صدر جمہوریہ کا ایرپورٹ پر استقبال کیا
حیدرآباد۔13۔فروری(سحر نیوز ڈاٹ کام)
نومنتخب مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسز گدوال دجئے لکشمی نے آج بحیثیت اولین شہری کی حیثیت سے بیگم پیٹ ایر پورٹ پر حیدرآباد کے دؤرہ پر پہنچے نائب صدر جمہوریہ ہند مسٹر وینکیا نائیڈو کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی ، رکن راجیہ سبھا و سینئر قائد ٹی آرایس کے، کیشو راؤ اور دیگر موجود تھے۔
