شمالی ہند 6.3 شدت کے زلزلہ سے دہل اُٹھا
دہلی،این سی آر ،جموں و کشمیرکے بشمول کئی شمالی ریاستیں بھی دہل گئیں
نئی دہلی : 13۔فروری (ایجنسیاں/سحر نیوز ڈیسک) آج جمعہ کی رات دس بج کر 31 منٹ پر شمالی ہند کی کئی ریاستوں بشمول ، دہلی ، این سی آر ، جموں و کشمیر، پنجاب سمیت کئی شمالی ریاستیں زلزلہ سے دہل گئیں۔ اس زلزلہ کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہیں۔

زلزلہ کے فوری بعد خوفزدہ عوام اپنے مکانات اور اپارٹمنس سے باہر نکل آئیں ۔
جموں کشمیر میں بھی رچرڈ اسکیل پر 7.5 شدت کے زلزلہ کی اطلاع ہے ۔لکھنو کے علاوہ دیگر کئی شہروں سے بھی زلزلہ کی شدت محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔
اس زلزلہ کی شدت پاکستان کے صدر مقام اسلام آباد کے پشاورکے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ریکارڈ ہوئی ہے ہندوستانی سرحد کے قریبی علاقوں میں بھی زلزلہ کی شدت ریکارڈ ہونے کی اطلاع ہے ۔
اس زلزلہ کا مبدا تاجکستان کے مرغب ٹاؤن سے 91.6 کلو میٹر کے فاصلہ پر بتایا گیا ہے اور یہ علاقہ پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے جہاں انسانی آبادی موجود نہیں ہے!!
فوری طور پر دہلی ، این سی آر ،جموں و کشمیر بشمول شمالی ہند کی ریاستوں اور شہروں میں آئے اس زلزلہ سے جانی یا مالی نقصانات کی اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہی حال پڑوسی ملک پاکستان کے شہروں سے اور زلزلہ کے اصل مقام تاجکستان کا بھی ہے کہ وہاں سے بھی اس زلزلہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تادم تحریر موصو ل نہیں ہوئی ہے۔

