حیدرآباد ایئر پورٹ پر بشمول تین خواتین چار مسافرین کے قبضہ سے زائد از 3 کروڑ روپئے مالیتی ساڑھے چار کلو سونا ضبط

حیدرآباد ایئر پورٹ پر بشمول تین خواتین چار مسافرین کے قبضہ سے
زائد از 3 کروڑ روپئے مالیتی ساڑھے چار کلو سونا ضبط

حیدرآباد : 01۔جنوری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (شمس آباد ایئر پورٹ) RGIA# پر محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کی جانب سے وقفہ وقفہ سے بڑے پیمانے پر سونا اور دیگرممنوعہ اشیاء کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ سال محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں نے اپنی چوکسی کے ذریعہ کروڑہا روپئے مالیتی کئی کلو سونا،منشیات،آئی فونس، الیکٹرک سگریٹ،غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی ہے۔

محکمہ کسٹمز  کی جانب سے آج جاری کردہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ دو دنوں کے دؤران محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کے عہدیداروں نے تین علحدہ علحدہ واقعات میں دبئی سے حیدرآباد ایئر پورٹ پہنچنے والے چار مسافرین جن میں تین خاتون مسافرین بھی شامل ہیں کے قبضہ سے زائد از 3 کروڑ روپئے مالیتی ساڑھے چار کلو سونا ضبط کرلیا ہے۔جس میں 24 قیراط کا حامل سونا بھی شامل ہے۔

محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کےعہدیداروں کےمطابق 30 ڈسمبر کو دبئی سے پہنچنے والی ایک خاتون مسافر کی پروفائلنگ کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو اس خاتون کےقبضہ سے 1,632 گرام وزنی 14 سونا کے بسکٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ روپئے ہے۔ضبط شدہ اس سونا کے بسکٹ کو خاتون مسافر نے اپنے زیر جامہ کپڑوں میں چھپاکر لایا تھے۔

عہدیداروں کی اطلاع کےمطابق ایک اور واقعہ میں کل 31 ڈسمبر کو دبئی سےحیدرآباد ایئرپورٹ پہنچنے والے ایک مسافر کےقبضہ سے 1,100 گرام 24 قیراط کی حامل دو سونا کی چین ضبط کرلی گئیں جن کی مالیت 69 لاکھ 85 ہزار روپئے ہے جسے اسمگل کیا جا رہا تھا۔

اسی طرح کل 31 ڈسمبر کو ہی دو علحدہ علحدہ واقعات میں دبئی سے آنے والی دو خواتین کی تلاشی لی گئی ان کے قبضہ سے 24 قیراط کے حامل جملہ 16 سونا کے بسکٹ برآمد ہوئے جنہیں ضبط کرلیا گیا۔محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کے عہدیداروں کے مطابق ضبط شدہ اس 1,865.2 گرام سونا کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ روپئے ہے۔ان چاروں معاملات میں کیس درج رجسٹر کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں "

وقارآباد میں نقلی ٹی وی سیٹس پر مشہور کمپنی کا لیبل لگاکر فروخت کرنے والی گینگ کا پردہ فاش, 9 گرفتار دو فرار, 71 ٹی وی، 9 گاڑیاں ضبط

 

 

 

 

تلنگانہ میں ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کا شیڈول جاری

بہار میں ہوائی جہاز فلائی اوور بریج کے نیچے پھنس گیا!، گھنٹوں تک ٹریفک جام، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

روس میں ایک طیارہ 30 مسافرین سمیت ایئر پورٹ کے قریب برف میں منجمد ہوچکی ندی پر اتر گیا، مسافرین اور عملہ محفوظ

 

آئندہ پانچ سال کے دوران 3 ہزار کروڑ کے صرفہ سے وقارآباد ضلع کو ترقی دی جائے گی، کوٹ پلی پراجکٹ میں کشتی رانی کا دوبارہ آغاز، اسپیکرگڈم پرساد کمار کا خطاب