تلنگانہ میں موسم گرما کے پیش نظر 16 مارچ سے نصف دن کا اسکول
24 اپریل سے 12جون تک گرمائی تعطیلات
حیدرآباد: 12۔مارچ(سحر نیوز ڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں موسم گرماکے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی ریاستی محکمہ تعلیمات کی جانب سے 16 مارچ بروز پیر تا تعلیمی سال برائے 2025-2026 کے اختتام کے آخری دن یعنی 23 اپریل بروز جمعرات تک ریاست میں موجود تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کے لیے نصف دن کے اسکول پرمشتمل سرکاری احکام جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ریاست کےتمام ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس آف اسکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس (ڈی ای اوز)کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس سرکیولر پر عمل کیا جائے۔ان احکام میں کہاگیا ہے موسم گرماء کے دؤران 15 مارچ سے جاریہ تعلیمی سال 2025-2026کے تحت ریاست میں موجود تمام سرکاری، خانگی، امدادی پرائمری،اپر پرائمری اور ہائی اسکولز میں 8 بجے صبح سے دوپہر 30-12 بجے تک تعلیمی نظم ہوگا۔اس کے بعد سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو مڈ ڈے میل (دوپہر کا کھانا) دیاجائے اور پھر طلبہ کو ان کے مکانات کو روانہ کر دیا جائے۔
اسی دوران جن اسکولوں میں 14 مارچ سے شروع ہونے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے مراکز قائم کیے گئے ہیں ان اسکولوں میں دوپہر ایک بجے سے شام 5 بجے تک کا نصف اسکول ہوگا۔
بعد ازاں تعلیمی کیلنڈر کے مطابق 24 مارچ سے تمام سرکاری،خانگی اسکولوں، گروکلس اور ہاسٹلوں کے طلبہ کے لیے گرمائی تعطیلات کا آغاز ہوگا اور تعلیمی سال 2026-2027کے تحت 12 جون سے ریاست میں دوبارہ ان تعلیمی اداروں کا آغاز ہوگا۔

