میر ا مقصد عمران خان کو قتل کرنا تھا،کیونکہ وہ قوم کو گمراہ کررہا تھا
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران فائرنگ
گرفتار شدہ ملزم کا بیان،نواز شریف اور مریم نواز شریف کے مذمتی بیان
اسلام آباد: 03۔نومبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان آج اپنے لانگ مارچ کے دوران ایک نوجوان کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ان کے پیر میں چار گولیاں لگی ہیں،جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔عمران خان کے ساتھ ان کے زائد از 9 حامیوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللہ والا چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی۔
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور جو کہ پولیس تحویل میں ہے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔جو کہہ رہا ہے کہ”عمران خان قوم کو گمراہ کررہا تھا،اس لیے اس کامقصد صرف عمران خان کاقتل کرنا تھا۔اور اس نے یہ منصوبہ لاہور مارچ کے آغاز پر ہی بنایا تھا۔اس نے کہاکہ فائرنگ کرنے سےقبل وہ جائے مقام پر موٹرسیکل کے ذریعہ پہنچا تھا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق عمران خان پر یہ حملہ AK-47 سے کیا گیاتھا۔سوشل میڈیا پر ایک ایسا ویڈیوبھی وائرل ہواہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گولیاں لگنے کے باؤجود عمران خان اپنے ساتھی زخمیوں کی مدد میں اور صبر کی تلقین میں مصروف ہیں۔
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے بعد سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ” میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئیے دعا گو ہوں۔”
وہیں نواز شریف کی دختر مریم نواز شریف نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔
” حملہ کے بعد کا منظر "
https://twitter.com/JomodeElieGetty/status/1588237608332697600
” حملہ آور کا حلفیہ بیان "


