حیدرآباد : چلتی ہوئی کار میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے
ڈرائیور سمیت کار مکمل شعلہ پوش،پولیس شناخت میں مصروف
حیدرآباد :18۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
آج رات حیدرآباد میں سڑک پر دؤڑتی ہوئی کار میں اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور اس کار کو چلارہے ڈرائیور سمیت کار مکمل شعلہ پوش ہوگئی۔

پیدا عنبر پیٹ کے قریب آج رات پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات کے مطابق AP 27 CC 02026 نمبر کی حامل ہونڈا امیز کار اپنی رفتار سے دؤڑ رہی تھی کہ اچانک اس کار میں آگ لگ گئی اور دیکھتے دیکھتے اس آگ نے کار چلا رہے شخص کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہیں دیا اور مکمل کار آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگئی۔
جائے مقام کا ویڈیو جلتی ہوئی کار
اس حادثہ میں کار میں موجود شخص بھی کار کے ساتھ آگ کی نذر ہوگیا۔ایک اور اطلاع میں بتایا جارہا ہے کہ اس کار میں بشمول ڈرائیور دو افراد سوار تھے! اور یہ کار آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع کی بتائی جارہی ہے اطلاع پر پولیس جائے مقام پر پہنچ گئی
تاہم کار کے ساتھ شعلہ پوش ہونے والوں کی پولیس شناخت نہیں کرپائی ہے اور کار کے نمبر سے پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ کار کس کی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
یاد رہے کہ 12 ستمبر کی صبح بھی وقارآباد ضلع کے کوڑنگل میں ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک چلتی ہوئی کار میں شعلے بھڑک اٹھے تھے بعد ازاں یہ کار مکمل طور پر شعلہ پوش ہوگئی تھی تاہم خوش قسمتی سے اس کار میں سوار پانچ افراد محفوظ طور پر اس جلتی ہوئی کار سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے
حیدرآباد کے عطاپور سے براہ کوڑنگل کرناٹک کے ضلع گلبرگہ جاتے وقت حیدرآباد۔ بیجاپور نیشنل ہائی وے پر کوڑنگل منڈل کے کستوری پلی کے قریب سوئفٹ کار میں آگ لگ گئی تھی اور اس کار میں سوار پانچوں چاروں پانڈو،سونو، سرینواس اور راجو محفوظ رہے تھے تاہم آگ کے شعلوں میں یہ کار مکمل خاکستر ہوگئی تھی۔

