اگلے جنم میں مئیر حیدرآباد کا ” کتا ” بن کر پیدا ہونا ڈائرکٹر رام گوپال ورما کی خواہش

ریاستی خبریں قومی خبریں

اگلے جنم میں مئیر حیدرآباد کا ” کتا ” بن کر پیدا ہونا ڈائرکٹر رام گوپال ورما کی خواہش

ممبئی/حیدرآباد 4۔مارچ (سحر نیوزڈاٹ کام)
پالتو جانوروں بالخصوص کتوں اور بلیوں سے اپنے گھر کے ایک فرد کی طرح پیاراور برتاؤ چند حساس طبیعت انسانوں کی کمزوری ہوتی ہے سوشیل میڈیا پر مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن( جی ایچ ایم سی) شریمتی گدوال دجئے لکشمی کا ایک ایسا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ ایک ہی پلیٹ میں موجود غذاء ایک ہاتھ سے خود کھارہی ہیں اور ساتھ ہی دوسرے ہاتھ سے اپنے پالتو کتے کو بھی کھلاتی جارہی ہیں۔

” ٹوئٹر ” پر اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مشہور فلموں ستیہ ، رنگیلا، سرکار، کمپنی، رام گوپال ورما کی آگ، ویراپن، اب تک چھپن، دؤڑ اور بھوت جیسی کئی ہندی اور تلگو فلموں کے ڈائرکٹر، پروڈیوسر رام گوپال ورما جو کہ اپنے زیادہ تر ٹوئٹس سے تنازعات کو ہوا دینے میں ماہر بھی مانے جاتے ہیں نے کل رات متواتر تین ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ہیکہ کتے کیساتھ مئیر وجئے لکشمی کے اس پیار کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ انہیں کتوں کا عالمی سطح کا مئیر بنایا جائے۔

رام گوپال ورما نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ہیں اور مجھے شبہ ہے کہ کیا وہ اپنی فیملی اور اپنی پارٹی کیساتھ بھی ایسا ہی پیار کرتی ہیں؟

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں سوچتا ہوں کہ کے سی آر اور کے ٹی آر سمیت تلنگانہ کی ایک فیصد عوام سے بھی وہ اتنا پیار کرتی ہونگی! اور مجھے یقین ہے کہ سب اس ویڈیو کو دیکھ کر اس کتے سے جلیں گے۔

اپنے دوسرے ٹوئٹ میں بھی وہی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے رام گوپال ورما نے لکھا ہے کہ سوال یہ پیداہوتا ہے کہ وہ عوام سے بھی اتنا ہی پیار کریں گی جتنا کہ اس کتے سے کرتی ہیں ساتھ ہی اس ٹوئٹ میں تلگو ، ہندی فلموں کے مشہور پروڈیوسر اور ڈائرکٹر رام گوپا ل ورما نے لکھا ہے کہ
میں دعا کرتا ہوں کہ میرے دوسرے جنم میں میں کتا بن کر پیدا ہوں اگر مئیر مجھے بھی اس طرح کا پیار کرتی ہیں تو "

اپنے تیسرے اور آخری ٹوئٹ میں رام گوپا ل ورما نے لکھا ہے کہ مئیر کا کتے کیساتھ ان کا بے لوث پیار  دیکھیں کہ وہ خود بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہی ہیں اور داہنے ہاتھ سے کتے کو کھانا کھلا رہی ہیں اور انہیں کتوں کا انٹرنیشنل مئیر نامزد کرنا چاہئے!