وقارآباد ضلع کوویڈ کی شدیدلپیٹ میں،آج مزید 176افراد متاثر،38 کا تعلق تانڈور سے
دوسری لہر کے دؤران ضلع میں 1,125 افراد متاثر،جملہ متاثرین کی تعداد 4,750،سرکل انسپکٹر پولیس کی عوام سے اپیل
وقارآباد :۔9 اپریل (سحر نیوز ڈاٹ کام)
وقارآبادضلع میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ دن بہ دن متاثرین کی بڑھتی تعداد ضلع انتظامیہ اور عوام کیلئے تشویش اور خوف کا باعث بنی ہوئی ہے۔
آج 9؍ اپریل کو ایک ہی دن میں ضلع کے مختلف مقامات پر جملہ 176 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جن میں سب سے زیادہ 38 متاثرین کا تعلق تانڈور سے ہے۔جبکہ کل 8؍اپریل کو ضلع میں 164؍افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے تھے ان میں 31متاثرین کا تعلق تانڈور سےتھا۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران 16 مارچ سے آج 9 اپریل تک ضلع وقارآباد میں جملہ 1,125 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 160 متاثرین کا تعلق تانڈور سے، 136 متاثرین کا تعلق وقارآباد سے اور 116 متاثرین کا تعلق پرگی سے ہے۔
آج کوویڈ سے متاثر ہونے والے 176 افراد میں بھی سب سے زیادہ یعنی 38 متاثرین کا تعلق تانڈور سے ہے، جبکہ تانڈور ڈویثرن کے ہی کلک چیرلہ میں 14، بشیرآباد میں 14،کوڑنگل میں 10، بھمرس پیٹ میں9، پدیمول میں 3 ،دؤلت آباد میں 2 اور یالال میں ایک فرد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اسی طرح وقارآباد ڈویثرن کے وقارآباد میں 33 ؍افراد،پرگی میں 13 ، مرپلی میں 14، دوما میں 10، دھارور میں 5، پوڈور میں 6،مومن پیٹ میں دو،بنٹارم اور نواب پیٹ میں ایک،ایک فرد کوروناوائرس سے متاثر ہوا ہے۔
محکمہ صحت و طبابت ضلع وقارآباد کی جانب سے آج شام جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے بموجب گزشتہ سال کورونا وائرس کے آغاز سے آج 9 اپریل تک ضلع وقارآباد کے چاراسمبلی حلقہ جات وقارآباد، تانڈور، پرگی اور کوڑنگل میں جملہ 1,54,006 افراد کے نمونے حاصل کیے گئے جن میں آج حاصل کیے گئے 2,695 افراد کے نمونے بھی شامل ہیں ان میں سے 1,48,119 افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ان میں وہ 2,520 افراد بھی شامل ہیں جن کی نگیٹیو رپورٹ آج آئی ہے۔
اس طرح گزشتہ سال سے آج تک ضلع وقارآباد میں جملہ 4,750 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 3,779 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور جملہ 62 کورونا متاثرین کی موت واقع ہوچکی ہے۔
اسی طرح ضلع میں کوروناوائرس کے 11 ایکٹیوکیس ہیں جبکہ 898 افراد کو ہوم قورنطین کیا گیا ہے ان میں وہ 176 افراد بھی شامل ہیں جنہیں آج ہوم قورنطین کیا گیاہے۔

تانڈور میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) روی کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے حکومت، طبی ماہرین اور محکمہ پولیس کی جانب سے دئیے گئے مشوروں پر سختی کیساتھ عمل کو یقینی بنائیں، ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں، شادیوں ، مختلف تقاریب اور بھیڑ بھاڑ والےعوامی مقامات پر نہ جائیں ، ساتھ ہی اپنے ہاتھوں پرسینی ٹائزر کا بھی استعمال کریں اور بلاء ضرورت بازاروں کا رخ نہ کریں۔
سرکل انسپکٹر روی کمار نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی وباء کے دؤران ہی عوام کو ہونے والی مشکلات سے خود عوام بھی اچھی طرح واقف ہیں اس لیے ضروری ہے کہ دوسری لہر کے دؤران تمامتر احتیاطی اقدامات کو خود کیلئے لازمی کرلیں کیونکہ ضلع وقارآباد اور خود تانڈور میں بڑی تعداد میں عوام کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن ) روی کمار نے عوام اور دُکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے حد سے زیادہ احتیاط کریں اور محکمہ پولیس کیساتھ بہتر تعاون کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی دس ریاستوں بشمول مہارشڑا اور پڑوسی ریاست کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن اور رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہےاس لیے ایسے حالات اپنے پاس بھی پیدا نہ ہوں اس کے لیے عوام احتیاطی اقدامات کریں۔
Today 9th April 2021
Vikarabad Dit Recorded 176 Covid-19 Positive Cases
Tandur : 38
Vikarabad : 33
Marpally : 14
Kulkcherla : 14
Pargi : 13
Kodangal : 10
Doma : 10
Bhamraspet : 09
Nawabpet : 03
Doulatabad : 02
Mominpet : 02
Peddamul : 01
Yalal : 01
As Per Health Dept.,Of Vikarabad Dist,Telangana