ماسک پہننے کی ہدایت مہنگی پڑگئی! چین میں ایک برہم کروڑ پتی شخص نے بینک سے پانچ ملین یووان نکال کرملازمین کو گنتی کے کام پر لگایا

ماسک پہننے کی ہدایت مہنگی پڑگئی! چین میں ایک برہم کروڑ پتی شخص نے
بینک سے پانچ ملین یووان نکال کر بینک ملازمین کو نوٹوں کی گنتی کے کام پر لگایا

شنگھائی: 29۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

بینک کے سیکورٹی گارڈ کی جانب سے بینک میں داخل ہورہے ایک کروڑ پتی شخص کو ماسک پہن کر بینک میں داخل ہونے کی ہدایت بینک عہدیداروں کے لیے مصیبت کا باعث بن گئی۔

جس نے برہم ہوکر بینک کے اپنے اکاؤنٹ سے فوری ایک بڑی رقم نکال لی اور بینک عہدیداروں سے کہا کہ اس رقم میں کمی نظر آرہی ہے لہذا یہ  پوری رقم اس کے سامنے گن کر حوالے کی جائے۔

ساتھ ہی اس کروڑ پتی شخص نے جاتے جاتے بینک عہدیداروں سے کہا کہ وہ روز بینک کو آئے گا اور اتنی ہی رقم ڈرا کرے گا اور روز اسے اسی طرح مکمل رقم ہاتھ سے گن کر حوالے کرنا ہوگا۔

Photo Crdeit : Twitter

چین کے شنگھائی میں ہونگ مے ای روڈ  پر موجود بینک آف شنگھائی میں پیش آئے اس واقعہ کے ویڈیوس اور فوٹوس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔

اس واقعہ کی تفصیلات کے مطابق سن ویئر نامی شخص جو کہ کروڑ پتی بتائے گئے ہیں بینک آف شنگھائی میں داخل ہورہے تھے کہ داخلہ پر موجود سیکورٹی عملہ نے انہیں ہدایت دی کہ وہ ماسک پہن کر بینک میں داخل ہوں۔

جس کے فوری بعد سن ویئر بینک میں داخل ہوئے اور بینک میں موجود اپنے کھاتے سے پانچ ملین یووان(ہندوستانی کرنسی میں یہ رقم زائد از 6 کروڑ روپئے ہوتی ہے) نکالے۔تاہم سن ویئر اس رقم کولے کر بینک سے روانہ نہیں ہوئے جیسا کہ عام بینک صارفین مشینوں سے گنی گئی بڑی رقم لے کر بینکس پر بھروسہ کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں کہ رقم میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

لیکن اس بینک میں سن ویئر نے بینک عہدیداروں سے کہا کہ انہیں رقم میں کمی نظر آرہی ہے لہذا بینک عہدیدار اس رقم کو اپنے ہاتھوں سے گن کر انہیں حوالے کریں۔

جس پر بینک ملازمین دن بھر اتنی بڑی رقم کو اپنے ہاتھوں سے گن کر سوٹ کیس میں رکھ کر ان کے حوالے کی۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی رقم لے کر جاتے جاتے شنگھائی کے اس کروڑ پتی شخص سن ویئر نے بینک عہدیداروں سے کہا کہ روزآنہ پانچ ملین یووان اپنے بینک اکاؤنٹ سے نکالنے کی حد کے باعث آج انہوں نے اتنی ہی رقم نکالی ہے اور وہ کل پھر بینک آئیں گے اور اتنی ہی رقم نکالیں گے جسے اسی طرح گن کر انہیں دینا ہوگا اور وہ روز اتنی ہی رقم اپنے اکاؤنٹ سے نکالیں گے جب تک کے ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم ختم نہیں ہوجاتی۔

Photo Crdeit : Twitter

اس سارے معاملہ میں کہا جارہا ہے کہ کروڑ پتی شخص بینک کی خدمات سےمطمئین نہیں ہے جبکہ بینک عہدیداروں کا کہنا ہے سیکورٹی عملہ کی جانب سے ماسک پہننے کی ہدایت پر سن ویئر نے برہم ہوکر ایسا کیا ہے۔!!سن ویئر کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی رقم کسی اور بینک میں جمع کروائیں گے۔