لاک ڈاؤن اور کوویڈ ویکسین اندازی پر چیف منسٹر تلنگانہ کااہم اعلیٰ سطحی اجلاس
حیدرآباد:24۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست میں جاری لاک ڈاؤن اور کوویڈ ویکسین اندازی کے بشمول اہم امور پر تبالہ خیال کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ نے آج شام ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے۔
پرگتی بھون میں جاری اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریاستی وزیر فینانس ٹی۔ہریش راؤ،ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمار،ریاستی ڈی جی پی ایم۔مہندر ریڈی،حیدرآباد،راچہ کونڈا اور سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے پولیس کمشنران کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداران شریک ہیں۔
اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس اجلاس میں کوویڈ ویکسین دئیے جانے کے متعلق کوئی اہم فیصلہ کیا جائے گا۔اطلاع ہے کہ بلاء ناغہ روزآنہ اپنے کام میں مصروف صحافیوں،گیس ڈیلیوری بوائز ، ترکاری فروشوں کے علاوہ چھوٹے بیوپاریوں کو پہلے کوویڈ ویکسین دیا جائے گا!! اور چیف منسٹر کے۔ چندراشیکھر راؤ اس اجلاس کے بعد اس کااعلان کرسکتے ہیں!
یاد رہے کہ گزشتہ دس دنوں سے ریاست میں ٹیکہ اندازی روک دی گئی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے متعلق بھی کسی فیصلہ کا امکان ہے جو کہ 30 مئی تک نافذ ہے۔