بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں بھیانک آتشزدگی ،سینکڑوں خیمے آگ کی نذر

بین الاقوامی خبریں

بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں بھیانک آتشزدگی،سینکڑوں خیمے آگ کی نذر

بنگلہ دیش:22۔ مارچ ۔(ایجنسیز/سحرنیوزڈیسک)
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دنیا بھرکی مصیبتیں بدنصیب روہنگیا ئی مسلمانوں کاتعاقب کررہی ہیں بنگلہ دیش جہاں لاکھوں روہنگیائی مسلمان پناہ گزیں پناہ لیے ہوئے ہیں وہیں آج سہء پہر جنوبی بنگلہ دیش میں مہیب آتشزدگی کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں پناہ گزنیوں کے خیمے ، ہیلتھ سنٹرس اور دیگر سہولیاتی مراکز آگ کی نذر ہوگئے۔

بنگلہ دیشی حکومت کے مہاجرین ، امداد ی اور وطن واپسی کمیشن کے ایڈیشنل کمشنر محمد شمسد دؤزا کے بموجب کاکس بازارضلع کے بلو خالی کیمپ
میں یہ آگ اچانک بھڑ ک اٹھی اور دیکھتے دیکھتے ایک بڑے حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کم ازکم چار بلاکس نذرآتش ہوگئے۔ فوری طورپر اس بھیانک آتشزدگی میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن بڑی تعداد میں اموات اور زخمی ہونے کا اندیشہ ہے!

میڈیا اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آگ کی لپیٹ میں آنیوالی جھونپڑیاں ایک پہاڑی علاقہ میں ہیں جہاں فائر فائٹرس کو پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور ساتھ ہی آگ بجھانے کیلئے اس کیمپ کے علاقہ میں پانی کا کوئی نظام بھی موجود نہیں ہے ۔
وہیں حکام نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے ساڑھے چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

جبکہ یونائیٹیڈ نیشن ہائی کمشنر فار رفیوجیز(UNHCR) کے ترجمان لوئس ڈونوون نے بتایا کہ فائر فائٹرس اور امدادی ٹیمیں جائے واقعہ پر موجود تھیں اور انہوں نے بھی آگ پر قابو پانے اور اسے مزید روکنے کی کارروائی میں شامل تھے۔

Picture Courtesy : Twitter @Shafiur Rahman @shafiur, Journalist & Documentary Maker. Refugees

اور اب بھی وہ آگ سے متاثرہ علاقہ میں اپنے معاونین کے ساتھ ہنگامی خدمات اور امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں وہیں انسانی خدمات میں مصروف تنظیموں نے بھی اپنے سینکڑوں رضاکاروں کو مدد کیلئے بھیجا ہے فائر سیفٹی گاڑیاں اور آتش فرو آلات بھی پہنچادی گئی ہیں
اور اس آگ نے قیام گاہوں ، ہیلتھ مراکز ، تقسیم کے مقامات ، اور دیگر سہولتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ رضاکار متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں۔

Picture Courtesy : Twitter @Shafiur Rahman @shafiur, Journalist & Documentary Maker. Refugees

مقامی افراد نے بتایا کہ اس آگ پر قابو پانے کی پہلے انہوں نے کوشش کی تاہم یہ آگ انتہائی تیزی کیساتھ پھیل گئی اور سارے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس پناہ گزیں کیمپ میں موجود عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ یہ آگ سہء پہر ساڑھے تین بجے بھڑک اٹھی تھی ، پکوان گیس سیلنڈر کے پھٹنے سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے تاہم سرکاری طورپر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی آگ لگنے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

یونائیٹیڈ نیشن ہائی کمشنر فار رفیوجیز(UNHCR) کے بموجب 550 پناگاہیں آگ کی نذر ہوئی ہیں جن میں 3,500افراد مقیم تھے
ایک اور اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ 700 ٹینٹ آگ کی نذرہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دس لاکھ سے زیادہ روہنگیائی جنوبی بنگلہ دیش کے پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم ہیں۔اقوام متحدہ کےمطابق 2017ء میں میانمار میں فوج کی زیر قیادت نسل کشی کے دؤران لاکھوں روہنگیائی میانمار سے فرار ہوکر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔