بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا، ملک سے فرار!
محل پر مظاہرین کا دھاوا، ڈھاکہ کی سڑکوں پر عوام کا ہجوم
نئی دہلی : 05۔اگست
(سحرنیوز/ایجنسیز)
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش بھی کی لیکن اُنہیں تقریر ریکارڈ کر وانے کا موقع نہیں دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں افراد کی بھیڑ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئی تھی۔


