پاکستان کے شہر پشاور کی مسجد میں خودکش حملہ، زائد از 50 مصلی جاں بحق
100 سے زائد شدید زخمی،طالبان کے کمانڈر نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی
وزیراعظم اور وزیر داخلہ پشاور روانہ،حملہ کو بزدلانہ حرکت قرار دیا
پشاور/نئی دہلی: 30۔جنوری
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
پاکستان کے شہر پشاور کے پولیس لائنز علاقہ میں موجود مسجد میں نماز کے دؤران خودکشی دھماکہ میں اب تک زائداز 50 مصلیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق 46 افراد اس خودکش حملہ میں جاں بحق ہوئے ہیں اور 100سے زائد مصلی زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں مختلف ہسپتالوں کومنتقل کیا گیا ہے،ان میں سے زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس ملازمین شامل ہیں جو روزآنہ اس مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں۔تاہم سرکاری طور پرمہلوکین کی تعداد کااعلان نہیں کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارہ اسوسی ایٹیڈ پریس(اے پی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی طالبان کے ایک کمانڈر سربکف مہمند نے اس مسجد پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں تقریباً 50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
A suicide bomber struck inside a mosque within a police compound in the Pakistani city of Peshawar, killing at least 34 people and wounding as many as 150, most of them police. A commander for the Pakistani Taliban claimed responsibility for the attack. https://t.co/qs2YFiDA07
— The Associated Press (@AP) January 30, 2023
یہ مسجد ایک پولیس ہاؤزنگ بلاک کے قریب واقع ہے اور پولیس کےمطابق،دھماکے کے وقت مسجد میں 260 مصلی موجود تھے۔ دھماکہ پولیس لائنز ایریا کے قریب دوپہر 1.40 بجے اس وقت ہوا جب نماز ظہر کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ایک اور اطلاع میں ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکہ سے قبل مسجد میں تقریباً 550 مصلی موجود تھے اور خودکش حملہ آور نمازیوں کی درمیانی صف میں بیٹھا ہوا تھا۔پاکستان میں آج کا یہ حملہ گزشتہ سال مارچ کے بعد شہر کا بدترین حملہ تھا،جب نماز جمعہ کے دوران شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکہ میں کم از کم 58 افراد جاں بحق اور تقریباً 200 زخمی ہوئے تھے۔
وہیں یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ خودکش حملہ آور پولیس لائنز کی اس مسجد تک کیسے پہنچا۔؟ کیونکہ اس علاقہ میں داخل ہونے کےلیے گیٹ پاس لازمی ہوتا ہے۔پولیس نے دھماکہ کے بعد بتایا کہ مسجد کا ایک بڑا حصہ منہدم ہوگیا ہے۔اور ملبہ کے نیچے مصلی دبے ہوئے ہیں۔
پشاور کے پولیس لائنز علاقہ کی اس مسجد میں خودکش دھماکہ کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ” دہشت گرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں۔پوری قوم نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں،شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔دہشت گردی کو شکست فاش دیں گے،دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔شہداءکےدرجات کی بلندی،ان کے اہل خانہ کےلیے صبر، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔
دہشتگرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں۔ پوری قوم نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کو شکست فاش دینگے، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) January 30, 2023
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ نمازیوں پر دہشت گرد حملے کی جتنی زیادہ مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔نمازیوں پر دہشت گرد حملہ ایک سفاکانہ اور بزدلانہ فعل ہے۔پشاور پولیس لائنزمسجد واقعہ کی تمام پہلوؤں سےتحقیقات کی جارہی ہیں۔وفاقی ادارےخیبر پختونخواہ حکومت کی مکمل معاونت کررہے ہیں۔
بعدازاں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نےاپنے ایک اور ٹوئٹ کےذریعہ اطلاع دی ہےکہ وہ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پشاور کے لیے وانہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھاہےکہ”وزیراعظم کو دھماکہ کے تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی جارہی ہے” انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ پشاور کے لئے روانہ، وزیراعظم کو پشاور پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تمام تر پہلؤوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کرینگے۔#Peshawarblast
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) January 30, 2023
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے ایک اور ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ پشاور شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
An emergency has been declared at hospitals throughout the city, and injured people are receiving the best medical care possible.#Peshawarblast
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) January 30, 2023
Suicide Bomb Blast in a Mosque in Peshawar Pakistan. More than 30 Dead & more than 150 people injured…#Pakistan #Peshawarblast #PeshawarAttack pic.twitter.com/f6XJ5GyXaY
— Jyot Jeet (@activistjyot) January 30, 2023
Scenes after the #Peshawarblast people are coming out of the rubble, many still under the rubble of demolished mosque. Death toll reaches to 28, 120 injured. DC Peshawar. pic.twitter.com/fmsoARjkl7
— Syed Wiqas Shah ترمذی (@SyedWiqasAhmad1) January 30, 2023
The state has failed to protect the citizens — those who run the country hardly feel the anguish of people who lost their family members
The blast killed 47 people and more than 150 people injured in a mosque, in Peshawar.#Peshawarblast
pic.twitter.com/SlDzWnLnrv— Veengas (@VeengasJ) January 30, 2023