وقار آباد ضلع : تانڈور کے چند علاقوں میں کل 29 جنوری کو برقی سربراہی بند رہے گی

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقار آباد ضلع
تانڈور کے چند علاقوں میں کل 29 جنوری کو برقی سربراہی بند رہے گی

وقارآباد/تانڈور:28۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)

اے ای محکمہ برقی تانڈور کی جانب سے آج پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو جاری کردہ پریس نوٹ کےمطابق کل 29 جنوری،بروز اتوار وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کے چند علاقوں میں 30-9 بجے صبح سے 30-4 بجے شام برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہے گی۔

محکمہ برقی کےعہدیداروں کے مطابق تانڈور میں جاری سڑک کی توسیع کے کاموں کے پیش نظر برقی کھمبوں کی منتقلی اور مرمت کے کاموں کے سلسلہ میں یہ برقی سربراہی مسدود کی جارہی ہے۔

ان کاموں کی انجام دہی کےلیے کل 29 جنوری،بروز اتوار 30-9 بجے صبح تا شام 30-4 بجے تک اندراچوک تا شیواجی چوک،سی سی آئی کالونی، حمال بستی اور گوتاپور روڈکے قریبی علاقوں میں سات گھنٹوں تک برقی سربراہی بند رہے گی۔اے محکمہ برقی آپریشنس نے اس سلسلہ میں عوام سے تعاون کی خواہش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے