وزیراعلیٰ کے سی آر کی صدارت میں تلنگانہ کی ریاستی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل،لاک ڈاؤن کی برخواستگی کا امکان!

ریاستی خبریں

وزیراعلیٰ کے سی آر کی صدارت میں تلنگانہ کی ریاستی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل

کوویڈ کی وباء میں کمی ،لاک ڈاؤن کی برخواستگی اور نائٹ کرفیو کے نفاذ کا امکان!

حیدرآباد:18۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)

وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ کی صدارت میں کل 19 جون،بروز ہفتہ، 2 بجے دن ریاستی کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں ریاست میں جاری لاک ڈاؤن جس کی معیاد کل 19 جون کو ختم ہونے والی ہے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کی وباء میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ایسے میں امکان ہے کہ کوویڈ پروٹوکال کے سختی کیساتھ نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے حکومت ریاست سے لاک ڈاؤن کو برخاست کرتے ہوئے مزید دس دنوں کیلئے رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کرسکتی ہے!

 

اور اس دؤران دیگر تجارتی اور کاروباری اداروں کی طرح ریاست میں مذہبی مقامات ،جمنازیم سنٹرس، سینما تھیٹرس اوردیگر اداروں کو کھول دینے کے ساتھ ساتھ آرٹی سی بس سرویس کی مکمل بحالی کا بھی فیصلہ کرسکتی ہے کیونکہ آرٹی سی کارپوریشن گزشتہ سال کوویڈ کی وباء کے آغاز سے قبل سے ہی نقصان ۔تاہم سینما تھیٹرس کیلئے لازمی ہوگا کہ اس کے شوز کے اؤقات میں تبدیلی کریں۔

کل منعقد ہونے والے ریاستی کابینہ کے اس اجلاس میں مانسون کی پیشرفت سے ہونے والی بارش،خریف سیزن میں کی جانے والی کاشت کاری، زراعت سے متعلق امور کے علاوہ دیگر نکات پر بھی غور اور فیصلے کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ریاست میں بڑھتے کوروناوائرس معاملات کے پیش نظر ریاست میں 20 اپریل سے نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا تھا جس میں دو مرتبہ توسیع کی گئی تھی بعد ازاں 11 مئی کو طلب کردہ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھر راؤ نے ریاست میں 12مئی سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جس میں اب تک تین مرتبہ توسیع کی جاچکی ہے۔جاریہ لاک ڈاؤن کے دؤران 7 اسمبلی حلقہ جات کو چھوڑکر ریاست میں صبح 6 بجے تا شام 6 بجے تک کی نرمی دی گئی ہے ۔

ریاست میں کورونا وائرس کی وباء میں بتدریج کمی کی بات کی جائے تو آج 1,417 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 12 امواتیں ہوئی ہیں وہیں 1,897 کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔

آج ریاست میں 1,24,430 افراد کے نمونے جانچ کی غرض سے حاصل کیے گئے ہیں اب تک تلنگانہ میں جملہ 6,10,834 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں،فی الوقت ریاست میں 19,028 کورونا کے ایکٹیو کیس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے