عادل آباد میں پولیس نے 60 کلو گانجہ ضبط کرلیا ، تین افراد گرفتار
تلنگانہ :عادل آباد 2،مارچ ( سحر نیوزڈاٹ کام)
عادل آباد پولیس نے آج ایک مصدقہ اطلاع کے بعد تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 60 کلو گانجہ ضطب کرلیا ہے ۔
ڈی ایس پی رورل وینکٹیشورراؤ نے پریس کانفرنس میں ضبط شدہ گانجہ اور گاڑیوں کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ عادل آباد میں چند افراد گانجہ کی منتقلی اور اسکے کاروبار میں مصروف ہیں ۔ اس اطلاع کے بعد آج دس بجے دن سب انسپکٹر پولیس رورل ہری بابو نے پولیس عملہ کیساتھ نیرا واٹر پلانٹ ،کچ کنٹی روڈ پر گاڑیوں کی تلاشی مہم شروع کی ۔
اسی دؤران پولیس نے کار نمبر KA 38 M 4036کی تلاشی لی تو اس کار میں سے30 پیاکٹس پرمشتمل جملہ 60 کلو وزنی گانجہ برآمد ہوا جسے ضبط کرتے ہوئے اس گانجہ میں منتقلی میں ملوث ملزم نمبر ایک کی حیثیت سے عثمان خان ، بیلور پرمیشور اور پرشینی بلونت کو گرفتار کرلیا گیا ۔ڈی ایس پی کے بموجب بھکتا پور کے ساکن عثمان خان جن کا ہوٹل کا کاروبار ہے۔
اور اس معاملہ کے اصل ملزم ہیں جو ماضی میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں اور انکے خلاف چار مقدمات زیر دؤراں ہیں ۔جبکہ بیلور پرمشیوراور پرشینی بلونت پیشہ سے ڈرائیور ہیں۔اس سلسلہ میں کار کیساتھ ساتھ دو موٹرسیکلیں بھی پولیس نے ضبط کی ہیں۔
ڈی ایس پی رورل وینکٹیشورراؤ نے بتایا کہ آج پکڑے گئے ان ملزمین کو وجئے واڑہ ،آندھرا پردیش کا ساکن پرساد گانجہ سربراہ کیا کرتا تھا۔
ضبط شدہ گانجہ کے ساتھ گرفتار تینوں مذکورہ بالا ملزمین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ہے اور پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔اس موقع پر سرکل انسپکٹر پولیس رورل پرشوتم چاری ، سب انسپکٹر پولیس ہری بابو اور خاتون پولیس عہدیداران موجود تھیں ۔