روس میں ایک طیارہ 30 مسافرین سمیت ایئر پورٹ کے قریب برف میں منجمد ہوچکی ندی پر اتر گیا، مسافرین اور عملہ محفوظ

روس میں ایک طیارہ 30 مسافرین سمیت ایئر پورٹ کے قریب
برف میں منجمد ہوچکی ندی پر اتر گیا، مسافرین اور عملہ محفوظ

ماسکو: 28۔ڈسمبر
(سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

ایک سوویت یونین کے دؤر کا Antonov-24 طیارہ جس میں 30 مسافرسوار تھے آج جمعرات 28 ڈسمبر کو مشرقی روس کےایک ہوائی اڈے کے قریب ایک برف میں منجمد ہوچکی ندی پر اتر گیا۔ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹرز نے بتایاکہ یہ واقعہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا ہے۔پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ پولار ایئرلائنز An-24 کا طیارہ یاکوتیا کے علاقے میں زیریانکا ایئر پورٹ کے قریب موجود کولیما ندی پر بحفاظت اتر گیا۔

مشرقی سائبیرین ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق ہوا بازی کےاس واقعہ کی وجہ طیارہ کے پائلٹ اور عملہ کی غلطی کی تھی۔کئی غیر ملکی نیوز چینلوں نے ایک برف کی موٹی تہہ میں منجمد ندی پرکھڑے ہوئے اس طیارہ کی تصاویر پیش کیں جبکہ ایزویسٹیا اخبار نےاس طیارہ کے برف میں تبدیل ہوچکی ندی پر بحفاظت لینڈ ہونےکےبعدمسافروں کے اترنے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

اس سلسلہ میں پولار ایئر لائنز کی جانب سے ایک مختصر بیان جاری کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ An-24 کا طیارہ زیریانکا ایئر پورٹ کے رن وے سے اتر پڑا۔طیارہ، تمام مسافرین اور عملہ محفوظ ہیں۔کوئی بھی اس واقعہ میں زخمی نہیں ہوا ہے۔

یاد رہےکہ روس کےعلاوہ کئی سرد ممالک میں سردیوں کےموسم میں درجہ حرارت کے بہت زیادہ منفی ہوجانے کے باعث کئی ندیاں اور نہریں موٹی تہہ کی برف میں منجمدہوجاتی ہے۔جموں وکشمیر کی ڈل جھیل بھی اکثر برف میں منجمد ہوجایا کرتی ہے۔ان دنوں پوراہندوستان شدید سردی، کہر اور گہری دھند کی لپیٹ میں ہے۔

اسی طرح ریاست تلنگانہ میں بھی دن بہ دن درجہ حرارت میں کمی کےباعث شدید سردی کی لہر چل رہی ہے اور صبح کے وقت گہری کہر کے باعث عوام بالخصوص گاڑیاں چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مرکزی محکمہ موسمیات نے 30 ڈسمبر تک ملک کی مختلف ریاستوں بشمول تلنگانہ میں گہری کہر اور دھند کی پیش قیاسی کرتے ہوئے عوام کو چوکس رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ ہائی ویز اور عام سڑکوں پر اس دھند اور کہر کے باعث حادثات پیش آ رہے ہیں۔

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر امریکہ میں اس صدی کا سب سے خوفناک برفانی طوفان آیا تھا اور درجہ حرارت میں شدید گراوٹ کے باعث دنیا کا بلند ترین نیاگرا آبشار برف میں منجمد ہوگیا تھا۔گزشتہ سال شمالی امریکہ کرسمس کےدوران مسلسل برفانی طوفان سےمفلوج ہو گیا تھا۔اس برفانی طوفان کو ”بم سائیکلون” کہا گیا تھا اوراس طوفان کی وجہ سے ملک کے 20 کروڑ سے زیادہ عوام کو مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ اتھا۔

خراب موسم کے باعث امریکہ میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔اس وقت میڈیا اطلاعات کے مطابق اس برفانی طوفان سے امریکہ میں زائد از 50 اموات ہوئی تھیں۔اس برفانی طوفان کی سوشل میڈیا پرکئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔جن میں اس برفانی طوفانی کے خوفناک حالات کو بیان کیا گیا تھا۔

امریکہ کے کئی شہروں میں درجہ حرارت منفی 42 ڈگری تک پہنچ گیاتھا۔اور نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں 8 فٹ برف ریکارڈ کی گئی تھی۔پڑوسی ملک کینیڈا میں بھی طوفان کی وجہ سے 4 افراد ہلاک ہوئےتھے۔طوفان کا اثر میکسیکو میں بھی دیکھا گیا تھا۔

اس وقت دنیا کے سات عجوبوں میں شامل” نیاگرا آبشار NiagraFalls# ” جو کینیڈا کےصوبہ اونٹاریو اور امریکہ کی ریاست نیویارک کےدرمیان موجود ہےکے مختلف حیرت انگیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔جس میں برف میں ڈھکے ہوئے نیاگرا آبشار کو دیکھا گیا تھا۔صفر سے حددرجہ، درجہ حرارت میں گراوٹ کی لہرنے اس خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا،نیاگرا آبشار جزوی طور پر منجمد موسم سرما کے عجوبے میں تبدیل ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں "

امریکہ میں صدی کا سب سے خوفناک برفانی طوفان، دنیا کا بلند ترین نیاگرا آبشار برف میں منجمد

 

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

 

اتر پردیش میں کہر کے باعث ویان حادثہ کا شکار،عوام ویان میں موجود تمام مرغیاں لے کر فرار

 

تلنگانہ کے چند اضلاع میں چار دنوں تک کہر اور دھند کی پیش قیاسی، ایلوالرٹ جاری، حیدرآباد ایئر پورٹ سے 35 پروازوں کا رخ تبدیل

اتر پردیش کے گاؤں میں شیر داخل، دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع، شور شرابہ کے دؤران سکون کے ساتھ مکان کی دیوار پر آرام کرتا رہا

ایک لڑکی ٹریفک کے درمیان سڑک پر رقص کرنے میں مصروف، دو کروڑ سے زائد ویوز، سوشل میڈیا پر لائیک،شیئرز اور فالوورز حاصل کرنے کا جنون

 

اردو کے تحفظ و استحکام کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت، الف کے مشاورتی اجلاس سے مختلف شخصیتوں کا خطاب