ریاستی وزیر معدنیات و اطلاعات ڈاکٹر مہندر ریڈی اور رکن اسمبلی تانڈورپائلٹ روہت ریڈی سے
تانڈور اسٹون مرچنٹس اور کواری اونرس اسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مبارکباد پیش کی
وقارآباد/تانڈور: 01۔ستمبر (سحر نیوز ڈاٹ کام)
وزیر معدنیات و اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت تلنگانہ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی جنہوں نے جاریہ ہفتہ اپنی وزارتوں کا حلف لیا ہے سے آج یکم ستمبر کو تانڈور اسٹون مرچنٹس ویلفیئراسوسی ایشن اور تانڈورمنڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن کے وفد نےحیدرآباد میں موجود ان کی رہائش پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے ان کی شال اور گلپوشی کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزی رمعدنیات و اطلاعات وتعلقات عامہ حکومت تلنگانہ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی نے اس وفد کو تیقن دیا کہ وہ تانڈور میں موجود پتھر کی صنعت اور کانکنی کے شعبہ کو درپیش مختلف مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان تمام مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں گے اور اس کے لیے چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ سے موثر نمائندگی کریں گے۔
بعد ازاں تانڈور اسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن اور تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن کے اس وفد نے حیدرآباد میں ہی رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی جانب سے انہیں کو امیدوار بنائے جانے کے اعلان پر مبارکباد دیتے ہوئے شال و گلپوشی کی اور انتخابات میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ریاستی وزیر معدنیات و اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی سے ملاقات کرنے والے اس وفد میں صدر تانڈوراسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن ایم اےنعیم افو،جنرل سیکریٹری فیاض بیگ،صدرتانڈورمنڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن عبدالروف،نائب صدور اوم پرکاش سومانی اور محمد انور احمد،سیکریٹری سید زبیر لالہ، خازن محمد زین الدین کے علاوہ دونوں تنظیموں کے ارکان سید عبدالغفور پاشاہ،محمد مقبول،محمد معز الدین، محمد قیصر، نصیر پٹیل، محمد مکرم کے علاوہ دیگر شریک تھے۔
" یہ بھی پڑھیں "
شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ٹریلر نے بنایا نیا ریکارڈ ، 11 ملین سے زائد لوگوں نے ٹریلر دیکھا


