جئے پور۔ممبئی ایکسپریس میں آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ کی بربریت
چوتھے مہلوک کی حیدرآباد کے ساکن سید سیف الدین کی حیثیت سے شناخت
نام پوچھ کر گولی ماری تھی : مہلوک کے ماموں کا الزام، ویڈیو وائرل
حیدرآباد : 01۔اگست
(سحر نیوز ڈاٹ کام/ایجنسیز)
کل اس واقعہ کےبعد انڈین ایکسپریس نے ویسٹرن ریلوے کےایک عہدیدار کے حوالے سےلکھاتھاکہ یہ فائرنگ برادریوں پر بحث کےبعد ہوئی۔!! انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چیتن سنگھ نے اے ایس آئی ٹکارام مینا پر پہلے اپنی اے آر ایم رائفل سے B-5 کوچ کے اندر گولی چلائی اور پھر عبدالقادر پر گولی چلائی جو مدھوبنی کے رہنے والے تھے۔بعد میں اس نے پینٹری کار میں ایک نامعلوم شخص کو مار ڈالا، اور S-6 کوچ میں چلا گیا جہاں اس نے جئے پور کے ایک چوڑیاں بیچنے والے اصغر عباس علی کو گولی مار دی۔اس نامعلوم شخص کی شناخت اب نام پلی حیدرآباد کے ساکن سید سیف الدین کے طور پر ہوئی ہے۔
آج شام کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمان حلقہ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے لکھا ہے کہ
جئے پور ایکسپریس دہشت گردانہ حملے کے چوتھے شکار کی شناخت سید سیف اللہ کےطور پر ہوئی ہے وہ بازار گھاٹ نامپلی کے رہنےوالے تھے۔ ان کے پسماندگان میں 3 بیٹیاں ہیں سب سے چھوٹی بیٹی صرف 6 ماہ کی ہے۔
" واقعہ کی تفصیلی رپورٹ "
چلتی ٹرین میں آر پی ایف کانسٹیبل نے اے ایس آئی سمیت چارافراد کو گولی مار دی

حیدرآباد ایئرپورٹ پر 82.42 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط، دوحہ اور بنکاک سے پہنچے تھے دونوں مسافر

