ای ڈی کے موجودہ سربراہ کو 2021 کے بعد دی گئی توسیع غیر قانونی : سپریم کورٹ

ای ڈی کے موجودہ سربراہ کو 2021 کے بعد دی گئی توسیع غیر قانونی : سپریم کورٹ

نئی دہلی: 11۔جولائی
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

سپریم کورٹ نے آج منگل کو فیصلہ سنایا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے موجودہ سربراہ سنجے کمار مشرا کو نومبر 2021 کے بعد دی گئی دو توسیع غیر قانونی تھیں۔

لائیو لا Live Law# کی رپورٹ کےمطابق معزز جسٹس بی آر گاوائی،وکرم ناتھ اور سنجے کرول کی بنچ نے کہا کہ یہ توسیع سپریم کورٹ کے 2021 کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،جس میں اس نے حکومت کو سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے کیے جانےوالے ہم مرتبہ جائزہ کےدرمیان ایک نئے سربراہ کی تلاش پرتشویش ظاہر کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے سنجے کمارمشرا کو 31 جولائی تک اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کی اجازت دی۔

سپریم کورٹ کی یہ سہء رکنی بنچ سنجے کمار مشرا کو دی گئی توسیع کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے ایک گروپ کی سماعت کر رہی تھی ترنمول کانگریس ایم پی مہوا موئترا اور کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا درخواست گزاروں میں شامل تھے۔اپوزیشن لیڈرز الزام عائد کررہے ہیں کہ سنجے کمار مشرا کی توسیع سیاسی طور پر حوصلہ افزائی ہے،کیونکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کےذریعہ بہت سےغیر بی جے پی لیڈروں کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سنجے کمار مشرا کو پہلی مرتبہ 19 نومبر 2018 کو دو سال کی مدت کےلیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کےڈائریکٹر کے طور پرمقرر کیا گیاتھا۔ 2020 میں، مرکزی حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔نومبر 2021 میں، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود، حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آرڈیننس متعارف کروایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کی مدت پانچ سال تک ہو سکتی ہے اس نے مشرا کو مزید ایک سال تک جاری رکھنے کے قابل بنایا۔

نومبر 2022 میں حکومت نے دوبارہ سنجے کمارمشرا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی تھی۔حکومت کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق انہیں 18 نومبر 2023 تک اس عہدہ پر برقرار رہناتھا۔تاہم آج سپریم کورٹ نے سنجے کمارمشرا کو 31 جولائی تک ہی اپنے عہدہ پر برقرار رہنے کی اجازت دی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں ” 

شمالی ہند میں بارش کاقہر، دو فوجی سمیت زائداز 22 افراد ہلاک، ہماچل پردیش شدید متاثر، کئی کاریں، سڑکیں، پل اور مکانات بہہ گئے

 

مدھیہ پردیش : چلتی گاڑی میں مسلم نوجوان کو پاؤں چاٹنے پر مجبورکیا گیا، شدید مارپیٹ اور چپل سے زد و کوب، دو گرفتار