واٹس ایپ کا نیا فیچر، گروپ کے اڈمنس کو راحت،اب DELETE FOR EVERYONE کی سہولت دستیاب

واٹس ایپ کا نیا فیچر،گروپ کے اڈمنس کو راحت
اب DELETE FOR EVERYONE کی سہولت دستیاب

نئی دہلی:01۔اگست (سحرنیوز/سوشل میڈیا ڈیسک)

سوشل میڈیا کے دنیا بھر میں مشہور پلیٹ فارم”واٹس ایپ WhatsApp"نےحالیہ دنوں میں اپنے صارفین کےلیے کئی ایک نئے فیچرس لانچ کیے ہیں اب یہ صارفین کی دسترس میں بھی آگئے ہیں جو کہ صارفین کیلئے انتہائی کارآمد اور محفوظ مانے جاسکتے ہیں۔

واٹس ایپ 2009ء سے اسمارٹ فونس کے ذریعہ فوری پیغام رسانی کی بہترین خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔تحریر شدہ میسیج کےعلاوہ واٹس ایپ کے صارفین ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو پیغامات کا تبادلہ باآسانی کرسکتے ہیں۔اور ویڈیو اور آڈیو کالس کے ساتھ ساتھ اب متعدد افراد کے ساتھ ویڈیو کانفرنس بھی کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا شمار سب سے زیادہ استعمال ہونے والےسوشل میڈیا ایپ میں ہوتا ہے۔واٹس ایپ دنیاکے 180 ممالک میں 60 مختلف زبانوں کے ساتھ زیر استعمال ہے۔اور روزآنہ 100 بلین مختلف مواد پرمشتمل پیغامات واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے اور حاصل کیے جاتے ہیں۔

"میٹا” کمپنی کی ملکیت اب واٹس ایپ نے گروپ اڈمن کو بہت بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے کسی بھی رکن کی جانب سے گروپ میں پوسٹ کردہ قابل اعتراض ویڈیو/تصاویر اور پیغامات کو گروپ کے اڈمن Group Admin@ خود ہر کسی کے لیے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ DELETE FOR EVERYONE کا یہ آپشن پہلے نجی طور پر ہی دستیاب تھا۔ذاتی طور پر غلطی سے کسی کو پوسٹ کیا گیا مواد صارف اپنی جانب سے ڈیلیٹ کردیا کرتے تھے جس کے بعد سامنے والے شخص کے پاس سے بھی یہ مواد ڈیلیٹ ہوجاتا ہے۔

لیکن اب واٹس ایپ کے WABetInfo میں گروپ اڈمن کے لیے بھی یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔یہ سہولت فی الوقت 2.22.17.12 واٹس ایپ ورژن پر دستیاب ہے۔اور بہت جلد یہ سہولت عام واٹس ایپ صارف کے گروپس کے لیے بھی فراہم کی جانے والی ہے۔

"اس سے متعلق مکمل تفصیلات واٹس ایپ کی اس ویب سائٹ لنک پر پڑھی جاسکتی ہیں”۔

https://wabetainfo.com/whatsapp-beta-for-android-2-22-17-12-whats-new/

اکثر واٹس ایپ گروپس میں دیکھا جاتا ہے کہ قابل اعتراض،مذہبی منافرت،افواہوں پرمشتمل اطلاعات،ماردھاڑ،قتل وخون پرمشتمل ویڈیوز،تصاویر اور تحریری پوسٹ کیے جاتے ہیں۔یا پھر بھڑکاؤ اور اکسانے والےکمنٹس کیے جاتے ہیں۔جنہیں زیادہ تر گروپ کے ارکان پسند نہیں کرتے۔گروپ اڈمن جو کہ ایک یا ایک سے زائد ہوتے ہیں اس معاملہ میں بے بس ہوتے ہیں۔یا پھر پوسٹ کنندہ کو فون کرکے کہاجاتا ہے کہ وہ اس پوسٹ یا کمنٹ کو فوری ہر کسی کے لیے ڈیلیٹ DELETE FOR EVERYONE کردیں۔

 

اس طرح کی سہولت واٹس ایپ کے عام صارفین کے لیے پہلے 20 منٹ کے لیے ہوا کرتی تھی۔لیکن واٹس ایپ نے اب اس کو بڑھا کر ایک گھنٹہ 8 منٹ اور 16 سیکنڈ کردیا ہے۔یعنی اس مدت کے دؤران وہ اپنا پوسٹ یا کمنٹ ہرکسی کےلیے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

وہیں واٹس ایپ کے WABetaInfo صارفین کے لیے یہی سہولت دو دن 12 گھنٹوں کی دی گئی ہے۔جو اندرون 60 گھنٹے نجی طور پر یا کسی گروپ میں پوسٹ کیا گیا اپنا مواد وہ ہر کسی کے لیے ڈیلیٹ DELETE FOR EVERYONE کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے والے یہ بات خاص طور پر ذہن نشین کرلیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر حکومت،انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کی گہری نظر ہے۔اسی لیے لازمی ہے کہ بالخصوص واٹس ایپ گروپس میں مذہبی منافرت پھیلانے والے،مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے،ملک کے خلاف،ملکی قوانین،عدلیہ،قانون نافذ کرنےوالی ایجنسیوں کےخلاف،عدالتوں کےفیصلوں کے خلاف،سیاسی اور نامورشخصیتوں کےخلاف،کسی کی نجی زندگی کےمتعلق یا پھر کسی اور ملک سے تعلق رکھنے والے ویڈیوز،تصاویر،آڈیوز یا تحریری پوسٹ کرنے یا فارورڈ کرنے سے حتی الامکان گریز کریں اور ساتھ ہی مذہبی یا طبقاتی زہر پھیلانے یا کسی کے خلاف اکسانے والے پوسٹس یا ایسے پوسٹس پر کمنٹس/لائیکس ہرگز نہ کریں۔

اگر ایسے کسی گروپ کے آپ رکن ہیں توبہتر یہی ہے کہ اس گروپ کو پہلی فرصت میں چھوڑ دیں۔ایسے مواد سےگروپ اڈمن اور ارکان کے خلاف قانونی کارروائی یقینی مانی جاسکتی ہے!!بعض واٹس ایپ گروپس میں دیکھا جاتا ہے کہ نادانی میں یا پھر جان بوجھ کر غلط پروپگنڈہ پرمشتمل اشتعال انگیز ویڈیوز یا فیس بک/یوٹیوب ویڈیو کےلنک پوسٹ کردی جاتی ہیں۔جس کا مقصد دوطبقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنا یا کسی مذہب کی توہین کرنا مقصد ہوتا ہے جوکہ قانونی طور پر قابل گرفت کے دائرہ میں آتے ہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز محض انسانی تفریح کےساتھ ساتھ دور دراز ممالک یاشہروں میں مقیم رشتہ داروں،دوستوں یا غیر واقف ہمخیال افراد کے ساتھ رابطہ قائم ہو۔اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے اپنے مثبت خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔یا پھر ایک دوسرے کی کسی بھی طرح سے مدد کرنے میں معاون ہوں۔لیکن افسوس کہ سوشل میڈیا انسانوں کے درمیان مذہبی نفرت پھیلانے،ایک مخصوص سوچ و ذہنیت کو پنپنے اور لوگوں میں خوف و ہیجان پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بنادیا گیا ہے!!۔

آپ کوجان کرحیرت ہوگی کہ واٹس ایپ کےاستعمال میں ہندوستان پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔جہاں اس کےسب سے زیادہ صارفین موجود ہیں جن کی تعداد 487.5 ملین ہے۔ہندوستان کے بعد برازیل میں واٹس ایپ کے 118.5ملین،جبکہ امریکہ میں 79.6 ملین،انڈونیشیا میں 84.8 ملین،روس میں67 ملین،میکسیکو میں 60 ملین استفادہ کنندگان ہیں۔

” واٹس ایپ کی دیگر جدید سہولتوں سے متعلق تفصیلات سحر نیوز ڈاٹ کام کی اس لنک پر ":-

واٹس ایپ پر اب آپ اپنی "پروفائل فوٹو” اور "لاسٹ سین” مخصوص لوگوں سے چھپاسکتے ہیں،گروپس میں اب 512 ارکان کو شامل کو شامل کرنے کی سہولت