تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں کار اور بس میں خوفناک تصادم
ایک ہی خاندان کے چار افراد اور ڈرائیورسمیت پانچ ہلاک،ایک زخمی
کاماریڈی:28۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں آج ایک آر ٹی سی بس اور کار میں ہوئے خوفناک تصادم کے باعث ایک ہی خاندان کے چار افراد کے علاوہ کار کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔جبکہ اس حادثہ میں کار میں سوار ایک لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کاماریڈی سے کریم نگر کی جانب سے کریم نگر سے کاماریڈی کی جانب آرہی کریم نگر ڈپو 1 سے وابستہ تیز رفتار آر ٹی سی بس نمبر TS 02 UC 5740نے مادھا ریڈی منڈل کے موضع گھناپور(ایم) کے قریب مخالف سمت سے ٹکر دے دی۔مقامی افراد کے مطابق تیز رفتار آر ٹی سی بس کا اگلا ٹائر پھٹ جانے کے باعث ہی یہ حادثہ پیش آیا ہے!
یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ جب آر ٹی سی بس نے سامنے آنے والی کار نمبر TS16 FB 4366 کو ٹکر دی تو کار قریب ہی موجود درخت سے جاکر ٹکراگئی۔پولیس کے مطابق اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے علاوہ کار ڈرائیور سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ان مہلوکین کا تعلق نظام آباد ضلع کے کُمر پلی سے حادثہ کا شکار اس کار میں ڈرائیور سمیت جملہ 6 مسافرین سوار تھے۔

مہلوکین میں ڈرائیور نریندر،رادھا کرشنا،ان کی بیوی کلپنا،ماں سورنا،فرزند شری رام شامل ہیں جبکہ حادثہ کا شکار اس کار میں رادھا کرشنا کے ایک اور فرزند راگھوا 14 سالہ بھی سوار تھے جو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری کاماریڈی کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔مہلوک رادھا کرشنا نظام آباد ضلع میں بحیثیت سرویئر خدمات انجام دے رہے تھے۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار میں سوار پانچ مسافرین کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی اور کار کے اگلے حصہ کے پرخچے اڑگئے۔

اس حادثہ کی اطلاع کے فوری بعد ضلع ایس پی مسٹر سرینواس ریڈی،ڈی ایس پی کاماریڈی سوما ناتھم اور سب انسپکٹر ان پولیس کاماریڈی مادھا ریڈی اور سنتوش کمار جائے حادثہ پر پہنچ کرتفصیلات حاصل کیں۔بعد پنچنامہ تمام پانچ مہلوکین کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم کاماریڈی کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع پر مہلوکین کے رشتہ داروں کے علاوہ نظام آباد ضلع کے کُمر پلی میں غم اور افسوس کی لہر دؤڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ 18 ڈسمبر کو کاماریڈی ضلع میں ہی کوڈاپڈگل منڈل کے مضافاتی علاقہ جگناتھ پلی نیشنل ہائی وے 161 پر ایک کوالیس گاڑی خوفناک طریقہ سے سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی ایک بھاری ٹرک کے عقب سے ٹکراگئی تھی۔اور افسوسناک و دلخراش سڑک حادثہ میں دو خاندانوں سےتعلق رکھنے والے جملہ سات افراد جاں بحق ہوگئے۔جن میں دو خواتین، دیڑھ ماہ، چار سالہ اور 6 سالہ عمر کی حامل تین کمسن لڑکیاں بھی شامل تھیں۔
مہلوکین میں سے ایک خاندان کا تعلق حیدرآباد کے موسیٰ نگر،چادرگھاٹ سے اور دوسرے خاندان کا تعلق ونائیک وِدھی چادر گھاٹ کے ساکن محمدحسین(27 سالہ)،ان کی اہلیہ تسلیم بیگم(25 سالہ) کے علاوہ ان کی دختران و فرزندان حاجرہ بیگم (9سالہ)،عبدالہادی( 8 سالہ)، حورابیگم(5سالہ)،حبا بیگم(4سالہ) اورمحمد سلطان(3 سالہ) کی افسوسناک موت واقع ہوگئی تھی جملہ 11 افراد پر مشتمل یہ دو خاندان ایک کوالیس گاڑی نمبر AP 12 C 5580 کے ذریعہ مہاراشٹرا کے ناندیڑ ضلع کے قندھار میں موجود درگاہ کی زیارت کے بعد حیدرآباد واپس لؤٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا تھا۔
KamaReddy #RoadAccidet #FiveKilled#

