تلنگانہ میں دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی، نئی تاریخوں کا اعلان

تلنگانہ میں دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے
سالانہ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی،تواریخ کا اعلان

حیدرآباد:16۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی عمل میں لاتے ہوئے جدید شیڈول جاری کیے گئے ہیں۔ JEE کے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث انٹرمیڈیٹ کے سالانہ بورڈ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔اب 6 مئی سے 24 مئی تک انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات منعقد ہوں گے۔ 6، 9، 11، 13، 16، 18، 20 اور 23 مئی کو انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

جبکہ جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق 7 مئی سے 24 مئی تک انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔7 مئی سے ،24،21،19،17،14،13،10 کو یہ امتحانات منعقدہوں گے۔9 بجے صبح تا دوپہر 12 بجے ان امتحانات کے اؤقات ہوں گے۔

یاد رہے کہ”جوائنٹ انٹرنس ایگزامینیشن”JEE” کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کی سہولت کی غرض سے ان امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔اور اس شیڈول میں اب تک دو مرتبہ تبدیلی کی جاچکی ہے۔اسی طرح اب 11 اپریل اور 12 اپریل کو Enviornmental Exam منعقد ہوں گے۔جبکہ مارچ سے 8 اپریل تک  Practical Exams  منعقد ہونے والے ہیں۔ 

اسی طرح انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے سالانہ امتحانات کی تواریخ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیمات تلنگانہ کی جانب سے آج دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تواریخ میں بھی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔

محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں نے طئے کیا ہے کہ 23 مئی سے 28 مئی تک ان امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔اس سلسلہ میں سرکاری سطح پر جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان امتحانات کے اؤقات 30-9 بجے صبح سے 45-12 بجے دوپہر تک رہیں گے۔