کانگریس ملک کی قدیم،اقلیتوں کی ہمدرد اور سیکولرازم پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے والی پارٹی
تانڈور میں پارٹی رکنیت سازی مہم جاری،تمام سے رکنیت حاصل کرنے کی اپیل
نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ خالد سیف اللہ کا بیان
وقارآباد/تانڈور: 21۔جنوری (سحرنیوزڈاٹ کام)
نائب صدرنشین تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ خالد سیف اللہ نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی ملک کی سب سے قدیم اور جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی اور ملک کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور کمزور طبقات کی ہمدرد و نمائندہ جماعت ہے۔
خالد سیف اللہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور بالخصوص سونیا گاندھی،راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت ریاستی صدر کانگریس ریونت ریڈی نے کبھی بھی سیکولرازم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اقلیتوں اور کمزور طبقات پر ہونے والے مظالم اور ان کے خلاف مختلف طریقوں سے پھیلائی جارہی منافرت کی کھل کر مذمت کی ہے اور آئندہ بھی کانگریس پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی اپنی لڑائی جاری رکھے گی
ان دنوں ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی جاریہ رکنیت سازی مہم کے دؤران قدیم تانڈورکے اندرون گڑھی،مومن گلی،تلگوگڈہ،مانک نگر اور گرین سٹی کالونی میں نائب صدرنشین تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ خالد سیف اللہ نے حصہ لیا۔اس موقع پر صدر تانڈور ٹاؤن کانگریس و رکن بلدیہ پربھاکر گوڑ،انکیت این ایس یو آئی،کانگریس کے اقلیتی قائدین سید نواز احمد،محمد ریاض،محمد منصور اور دیگر نے ان علاقوں میں رکنیت سازی کی۔

اس موقع پر نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ خالد سیف اللہ نے بتایا کہ صدرنشین تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ جناب شیخ عبداللہ سہیل نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ضلع، ٹاؤنس اور منڈل سطح پر خصوصی توجہ دی جائے اور بالخصوص اس رکنیت سازی مہم کے دؤران اقلیتوں اور کمزور طبقات کو کانگریس پارٹی کے ماضی کے کارناموں سے واقف کرواتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں انہیں کانگریس کے قریب لایا جائے۔
نائب صدرنشین تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ خالد سیف اللہ نے کہا کہ پوری ریاست میں کانگریس پارٹی کی رکنیت سازی مہم زوروں کے ساتھ جاری ہے اور تمام طبقات کے لوگ پارٹی کی رکنیت حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں 26 جنوری تک 30 لاکھ رکنیت سازی کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔
نائب صدرنشین تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ خالد سیف اللہ نے کہا کہ مرکز میں زیر اقتدار بی جے پی اور ریاست میں برسر اقتدار ٹی آرایس پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں،اقدامات سے،آسمان چھوتی مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام شدید پریشان ہیں اور وہ کانگریس کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
نائب صدرنشین تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ خالد سیف اللہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جاریہ رکنیت سازی حاصل کرنے والوں کے لیے دو لاکھ روپئے کے انشورنس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے عوام بالخصوص اقلیتی اور کمزور طبقات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں سے بھی خواہش کی کہ وہ بڑے پیمانے پر کانگریس کی رکنیت حاصل کرتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب اور سیکولرازم کو مضبوط بنائیں۔

