وقارآباد ضلع: تانڈور میں ٹی آرایس پارٹی کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
وزیراعظم نریندرمودی کے علامتی ارتھی جلوس، پُتلے نذرِآتش
وقارآباد/تانڈور: 20۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے کسانوں کے دھان کی خریدی سے انکار کے بعد سے وزیراعلیٰ کے۔چندرا شیکھرراؤ مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندرمودی کے لگاتار تعاقب میں مصروف ہیں۔تلنگانہ میں برسر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج بھی منظم کیے جارہے ہیں۔
ریاستی وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ اور کارگزار صدر ٹی آرایس پارٹی و ریاستی وزیر کے۔تارک راما راؤ کی ہدایت پر آج وقارآباد ضلع کے حلقہ اسمبلی تانڈور کے بشیرآباد،یالال، پدیمول اور تانڈور منڈلات کے علاوہ تانڈور ٹاؤن میں بھی مرکزی حکومت کے خلاف ٹی آرایس پارٹی قائدین اور کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔ان تمام مقامات پر وزیراعظم نریندر مودی کے علامتی ارتھی جلوس نکالے گئے، آہ و بکا کی گئی،ڈھنڈورے پیٹے گئے اور بعدازاں وزیراعظم کی تصویر لگے ہوئے پتلے نذرآتش کیے گئے۔
صدرنشین ضلع پریشدوقارآباد مسز پی۔سنیتا مہندرریڈی کی قیادت میں حلقہ اسمبلی تانڈور کے مختلف منڈلات میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم نریندر مودی کے پُتلے نذرآتش کیے گئے۔جس میں ارکان ضلع پریشد،ایم پی ٹی سیز اور پارٹی قائدین شریک تھے۔

تانڈور ٹاؤن میں صدر ٹاؤن ٹی آرایس ایم اے نعیم افو کی قیادت میں نائب صدرنشین بلدیہ پٹلولا دیپا نرسملو کے بلدی حلقہ 9 میں بھی اسی طرز کا احتجاج کیا گیا۔
اس ریالی اور احتجاج میں نائب صدرنشین بلدیہ دیپا نرسملو،پارٹی قائدین راجو گوڑ ، ڈاکٹر سمپت کمار،گوپال ایڈوکیٹ، ممشاد احمد،امتیاز بابا،معزخان،عبدالصمد،ارکان بلدیہ وینکنا گوڑ،پروین گوڑ،بھیم سنگھ راتھوڑ،کوآپشن ممبر وینکٹ رام، کے علاوہ دیگر پارٹی قائدین کارکنوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس ایم اے نعیم افو نے مرکزی حکومت پر تنقید کی کہ وہ ریاست تلنگانہ اور ریاست کے کسانوں کے ساتھ سوتیلانہ سکول برت رہی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر مرکزی حکومت کے مثبت اعلان تک احتجاج جاری رہے گا۔

یالال منڈل کے موضع کوکٹ میں پارٹی کے ریاستی قائد کرنم پرشوتم راؤ کی قیادت میں وزیراعظم نریندرمودی کاعلامتی ارتھی جلوس نکالا گیا بعدازاں ان کا پتلا نذرآتش کیا گیا۔اس احتجاج کے موقع پر پارٹی قائدین سدرالہ سرینواس،سریندر ریڈی کے علاوہ دیگر پارٹی قائدین شریک تھے۔
” ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے کیے گئے احتجاج کا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے "
https://www.youtube.com/watch?v=2MoRfL_PLM4

