حیدرآباد پولیس !کٹرینہ کیف نے مجھے دھوکہ دیا، ٹوئٹر پر ایک حیدرآبادی نے سٹی پولیس کو ٹیاگ کرکے شکایت کی، پھر سٹی پولیس نے!

حیدرآباد پولیس! کٹرینہ کیف نے مجھے دھوکہ دیا!
ٹوئٹر پر ایک حیدرآبادی نے سٹی پولیس کو ٹیاگ کرکے شکایت کی 
فوری حیدرآباد سٹی پولیس نے سائبر کرائم کو ٹیاگ کردیا!!

حیدرآباد: 09۔ڈسمبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر ملک کے صدرجمہوریہ سے لے کر وزیراعظم،مرکزی وزیرداخلہ،تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس،مرکزی و ریاستی وزراء کسی بھی سرکاری محکمہ بالخصوص ملک کی تمام ریاستوں کے اعلیٰ پولیس عہدیداروں،مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں سے شکایت کرنے یا مدد کی درخؤاست پیش کرنے کا بہترین اور مستند مائیکرو بلاگنگ سائٹ مانا جاتا ہے۔

روزآنہ ہزاروں شکایتوں اور ان کے حل کے لیے ٹوئٹر ایک بہترین اور کارآمد پلیٹ فارم ہے۔وہیں کسی کاز کے لیے فنڈس اکٹھا کرنے کے لیے بھی ٹوئٹر مشہور ہے۔

ساتھ ہی کسی کی اہانت،کسی مشہور سیاستداں، اداکار یا کسی نامورشخصیت کے خلاف باقاعدہ”#ہیش ٹیگ” کے ساتھ”ٹرینڈ” (مہم) چلانا بھی ٹوئٹر پر روز کا معمول ہے۔

وہیں مختلف قسم کے میمز بنانا، فوٹو شاپ کے ذریعہ بنائی گئی غلط اور بناوٹی فوٹوز کا چلن بھی ٹوئٹر پر چلتا رہتا ہے۔ساتھ ہی اکثر مزاح سے بھرپور نوک جھونک بھی ٹوئٹر پر چلتی رہتی ہے۔

فلم اداکارہ کٹرینہ کیف نے آج 9 ڈسمبر کو وکی کوشل سے شادی کرلی۔جس کے بعد ایک ٹوئٹر صارف جن کے پروفائل پر حیدرآباد لکھا ہے اور ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ The Wolverine @TheVKohliOne8 ہے۔نے آج رات 9 بجے باقاعدہ "حیدرآباد سٹی پولیس” کو ٹیاگ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے کہ” کٹرینہ کیف نے مجھے دھوکہ دیا۔” 

https://twitter.com/TheVKohliOne8/status/1468964904648339456

اس شکایت کے بعد حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے اس ٹوئٹ پر فوری کمنٹ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں”سائبر کرائمز حیدرآباد
CyberCrimesHyd@ کو ٹیاگ کردیا گیا۔

عام طور پر تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس معاملہ کا "سائبر کرائم حیدرآباد” نوٹ لے یا کارروائی کرے!!

تاہم یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ حیدرآباد سٹی پولیس کے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کو چلانے والوں نے اس شکایت کو غور سے پڑھا ہے” یا صرف دھوکہ کا لفظ پڑھ کر ہی سائبر کرائم کو یہ شکایت حوالے کردی”؟ "یا پھر سائبر کرائم پولیس کو ہدایت دی گئی کہ اس طرح کے ٹوئٹ کے خلاف کارروائی کی جائے؟”۔

اس شکایتی ٹوئٹ پر چندو نامی ٹوئٹر صارف نے قانون کی مختلف دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے کمنٹ کیا ہے کہ ہوشیار ان دفعات کے تحت آپ کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

https://twitter.com/Imcckr/status/1468981164895465478

اس ٹوئٹ پر کئی کمنٹس کیے گئے ہیں کہ اس طرح پولیس کے ساتھ مذاق کرنا ٹھیک نہیں اور تمہیں حیدرآباد سٹی پولیس بہتر سبق سکھائے گی۔

جبکہ شیکھر نامی ٹوئٹر صارف نے اس ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”شاید سٹی پولیس نے اس ٹوئٹ کو نہیں دیکھا ہوگا صرف اس کو "سائبر کرائمز حیدرآباد” کو فارورڈ کردیا!!