وقارآباد ضلع کے تانڈور میں کل 5 ڈسمبر کو برقی سربراہی بند رہے گی
وقارآباد/تانڈور: 04۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
ڈی ای ای محکمہ برقی تانڈورمسٹر وائی۔وینکنا کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کل 5 ڈسمبر، بروز اتوار تانڈور کے بلدی حدود میں برقی سربراہی بند رہے گی۔
اس پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ تانڈور میں موجود 33 KV برقی سب اسٹیشن جہاں سے تانڈور کو برقی سربراہ کی جاتی ہے کے مرمتی کاموں اور دیکھ بھال کی غرض سے برقی سربراہی مسدود کی جارہی ہے۔

اس طرح تانڈور کے تمام 36 بلدی حلقوں میں کل 5 ڈسمبر کو 10 بجے صبح تا شام 4 بجے مکمل طور پر برقی سربراہی بند رہے گی۔
اسی طرح برقی محکمہ کی اطلاع کے مطابق شہر تانڈور کے ساتھ ساتھ قدیم تانڈور کے تمام علاقوں،گرین سٹی، مانک نگر اور ایپا نگر کے بشمول کوڑنگل روڈ پر کاگنا ندی تک، موضع کوکٹ تک، حیدرآباد روڈ پر موجود اندرماں کالونی اور راجیو گروہا کالونی سمیت خوانجہ پور تک بھی برقی سربراہی بند رہے گی۔
وہیں ظہیرآباد روڈ پر این ٹی آر نگر کالونی، وجئے نگر کالونی کے علاوہ موضع انتارام تک، چنگیز روڈ کے بشمول گوتاپور روڈ پر ریلائنس پٹرول پمپ تک بھی کل بروز اتوار 5 ڈسمبر کو 10 بجے صبح سے شام 4 بجے تک برقی سربراہی مکمل بند رہے گی۔

