ہیکرس اور اسپیم کالس سے حفاظت میں معاون
ٹروکالر Truecaller کے پریمیم سبسکرپشن پر 50 فیصد کی چھوٹ
ہریانہ/گرگاؤں: 15۔نومبر(سحرنیوزڈیسک)
انجانے،ناپسند،ٹیلی برانڈس،قرض اور ملازمتیں فراہم کا جھانسہ دینے والے اورغیر ضروری نمبرات سے آنے والے فون کالس کی شناخت کے لیے ٹروکالر Truecaller بہت زیادہ معاون مانا جاتا ہے۔
ٹروکالر جہاں محدود خدمات کے ساتھ اپنے استعمال کنندوں کو مفت میں کئی سہولتیں فراہم کرتا ہے وہیں یہ ہیکرس Hackers اوراسپیم کالس کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو آگاہ بھی کرتا ہے کہ کتنے موبائل صارفین نے اس نمبر کو اپنی بلیک لسٹ میں ڈالا ہواہے۔
یہاں یہ تذکرہ لازمی ہے کہ ٹروکالر سے ملتے جلتے بہت سارے ایپ "گوگل ایپ” میں موجود ہیں جن سے ہوشیار رہنے کی ضرورت بھی ہے! اور ماہرین کی جانب سے صرف سویڈن Sweden# میں تیار کردہ Truecaller# کو ہی مستند ایپ مانا جاتا ہے!!

ٹروکالر جس کا ہیڈ کوارٹر اور تیارکنندگان سویڈن سے تعلق رکھتے ہیں بہت سارے صارفین کو ٹروکالر کے ذریعہ ایس ایم ایس اور کال کی سہولت بھی فرام کرتا ہے۔
ساتھ ہی ٹروکالر کی سالانہ پریمیم سبسکرپشن کی سہولت بھی فراہم ہے۔ٹروکالر کے سالانہ پریمیم سبسکرائب کی قیمت یوں تو 529 روپئے سالانہ ہے۔
لیکن ان دنوں ٹروکالر نے اس کی قیمت میں 50 فیصد کمی کرتے ہوئے اس سالانہ پریمیم سبسکرائب کے لیے صرف 264 روپئے وصول کررہا ہے۔
تاہم ٹروکالر نے اپنی جانب سے ایسا کوئی اعلان باقاعدہ طور پر تو نہیں کیا ہے لیکن یہ پیشکش کب تک لیے ہے اس کا بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ یہ پیشکش صرف محدود مدت کے لیے دی گئی ہے!
لہذا جو لوگ ٹروکالر کی اعلی درجہ کی خصوصیات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک پریمیم اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں وہ اب نصف قیمت پر اس کی رکنیت خرید سکتے ہیں۔
دوسری جانب یہ 50 فیصد رعایت کی پیشکش ٹرو کالر کے دیگر پلانس پر دستیاب نہیں ہے۔6 ماہ کے لیے اس کی سالانہ پریمیم کے لیے 339 روپئے ہے اور اور تین ماہ کے لیے 179 روپئے سبسکرپشن فیس جوں کی توں قائم ہے۔
اس حساب سے اب ٹروکالر کی جانب سے سالانہ پریمیم سبسکرپشن کی خریدی کے لیے یہ سہولت بہتر اور انتہائی سستی ہے جو کہ ایک سال یعنی بارہ ماہ کارآمد رہے گی۔

اب جبکہ Truecaller# کی سالانہ پریمیم سبسکرائب کے لیے 264 روپئے کی پیشکش کی گئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ صارف کو ماہانہ صرف 22 روپے کا خرچ آئے گا۔یاد رہے کہ 50 فیصد رعایت کی پیشکش صرف ٹرو کالر کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ پر ہی نظر آتی ہے اور وہ یہ ہے۔
visible on the company’s official site
(اس انگریزی لائن کو کلک کریں) سالانہ 264 روپئے میں ٹروکالر کی سالانہ پریمیم سبسکرپشن حاصل کرنے کے خواہشمند اس لنک کو کلک کرکے ٹروکالر کی سائٹ پر جاسکتے ہیں۔
آپ کو یہ پیشکش Truecaller کے ایپ پر بھی نظر نہیں آئے گی اور صارفین کو ویب سائٹ پر ادائیگی مکمل کرنا پڑے گی۔اگر آپ ٹروکالر کے مفت صارف ہیں تو یاد رہے کہ مفت ٹرو کالر اکاؤنٹ صرف کالر ID اور اسپامس Spams# کو روکنے کی خصوصیات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
جبکہ پریمیم سبسکرائب پیشکش صارفین کو اشتہارات کے بغیر کئی ایک سہولتیں اور تجربات فراہم کرتا ہے۔اس میں ایک اعلی درجے کی اسپام Spam کو روکنے کی خصوصیت بھی شامل ہے۔
ساتھ ہی آپ کو یہ سہولت بھی حاصل ہوجاتی ہے کہ کس نے، کہاں سے اور کس نمبر سے آپ کے ٹروکالر پروفائل کو چیک کیا۔
جو صارف اس سالانہ پریمیم کو سبسکرائب کرتے ہیں انہیں ایک پریمیم Badge# حاصل ہوتا ہے جو ان کے پروفائل کے نام کے ساتھ آویزاں کیا جاتا ہے۔ساتھ ہی ایک مہینے میں 30 رابطوں کی درخواست کرنے اور انوائس موڈ میں دیگر صارفین کے پروفائلز کو بھی صارف دیکھ سکتے ہیں۔

وہیں یہ آپشن بھی ساتھ ہوتا ہے کہ جب کسی کا پروفائل آپ چیک کررہے ہیں تو اس صارف کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ آپ نے اس کا پروفائل چیک کیا ہے تاہم سیٹنگس میں جاکر اس کو بند کرنا لازمی ہوگا۔
Truecaller کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق آپ کو اہم بات چیت کا ریکارڈ رکھنے میں مدد کرنے کے لیے کال ریکارڈنگ کی خصوصیت بھی دی گئی ہے۔
ٹروکالر Truecaller کے اس سالانہ پریمیم سبسکرپشن کو کیسے خریدا جائے؟ :-

جب آپ اس http://visible on the company’s official site پر کلک کریں گے
(اس انگریزی والی لائن کو کلک کریں تو ٹروکالر کی ویب سائٹ اوپن ہوگی)
وہاں آپ کا نام،موبائل نمبر اور آپ کا ای۔میل آئی ڈی پر مشتمل آن لائن فارم بھرنا ہوگا۔جس کے فوری بعد آپ کو نیٹ بینکنگ،PhnoePe ، Gpay اور دیگر UPI کا آپشن نظر آئے گا کسی ایک کو جب آپ سیلیکٹ کریں گے تو ان پر رقم منتقل کرنے کے لیے Approval کا پیغام آئے گا جسے Ok کرنا ہوگا۔
اس کے فوری بعد آپ ٹروکالر کی سالانہ پریمیم سبسکرائبر بن جائیں گے۔آپ کے ای۔ میل پر باقاعدہ Pdf میں 264 روپئے کی رسید بھی روانہ کی جائے گی۔
آج جبکہ فونس کالس اور دیگر طریقوں سے لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ بڑھتا ہی جارہا ہے تو انہیں روکنے کے لیے ٹروکالر کی سالانہ پریمیم سبسکرپشن کے لیے 264 روپئے کوئی بڑی رقم بھی نہیں کہی جاسکتی!!
