راج کپور کے فرزند فلم اداکار راجیو کپور نہیں رہے

راج کپور کے فرزند فلم اداکار راجیو کپور نہیں رہے

ممبئی/دہلی : 9 فروری (ایجنسیاں/سحر نیوزڈاٹ کام فلمی دنیا کے شومین راج کپور کے فرزند راجیو کپور کا آج انتقال ہوگیا جن کی عمر 58 سال تھی ۔ ان کی بھابھی فلم اداکارہ نیتوکپور(نیتو سنگھ) نے سوشیل میڈیا کی سائٹ انسٹا گرام پر راجیو کپور کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے "RIP” لکھا ہے۔

فلم اداکارہ نیتو کپور کا انسٹا گرام پوسٹ

راجیو کپور اداکار کے ساتھ ساتھ ساتھ ڈائرکٹر اور پروڈیوسر بھی تھے جو راج کپور کے چھوٹے فرزند تھے ان سے بڑے رندھیر کپور اور رشی کپور تھے ۔ رشی کپور کا گزشتہ سال انتقال ہوا تھا ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے بموجب راجیو کپور کے مکان واقع چمبور میں انکے قلب پر حملہ ہوا تھا جنہیں فوری طورپران لاکس ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں بعد معائنہ ڈاکٹرس نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔

جبکہ بالی ووڈ کے فلم کرٹک دیپ نیہاٹہ نے بھی قلب پر حملہ کے باعث راجیو کپور( جنہیں چمپو کہا جاتا تھا) کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔
راجیو کپور نے 1983ء میں فلم "ایک جان ہیں ہم "سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا جو اس وقت بہت مشہور ہوئی تھی بعدازاں انہوں نے آر کے فلمز کے بیانر تلے بنی اپنے والد راج کپور کی ہدایت میں بنی فلم ” رام تیری گنگا میلی ” میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے یہ فلم بھی سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی ۔

فلم رام تیری گنگا میلی کے ایک سین میں راجیو کپور اور اس فلم کی اداکارہ منداکنی Picture Courtesy : India Tv New

بعدازاں راج کپور کے انتقال کے بعد راجیو کپور نے اپنے بڑے بھائی رندھیر کپور کیساتھ معاون پروڈیوسراور ڈائرکٹر کے طورپر آر کے فلمز کےبیانر پر1991ء میں فلم "حنا”، 1996ء میں فلم پریم گرنتھ اور 1999ء میں فلم آ اب لوٹ چلیں کے معاون پروڈیوسر اور ڈائرکٹر تھے۔راجیو کپور نے ذمہ دار،ناگ ناگن ، شکریہ ، ہم تو چلے پردیس ،زلزلہ ، پریتی ، انگارے ، لور بوائے ، زبردست ، لاوا، میرا ساتھی ، آسمان جیسی فلموں میں کام کیا تھا تاہم بطور اداکارانہیں اپنے والد راج کپوراور بھائیوں رندھیر کپور اور رشی کپور جیسی مقبولیت حاصل نہیں ہوپائی تھی ۔

راجیو کپور اپنے والد راج کپور اور دیگر افراد خاندان کے ساتھ Picture Courtesy : India Tv News

راجیو کپور تین دہوں کے طویل وقفہ کے بعدڈسمبر2020ء میں دوبارہ فلمی دنیا میں ہدایت کار و اداکار اشوتوش گواریکر اور بھوشن کمار کے ساتھ مشترکہ طورپر فلم تلسی داس جونیئر میں سنجے دت اوردلیپ تاہل کے ساتھ نمودار ہوئے تھے۔

راجیو کپور اپنے دونوں بڑے بھائیوں رندھیر کپور اور رشی کپور کے ساتھ Picture Courtesy : lokmath