قبض کے لیے مشہور حکماء کا گھریلو نسخہ
قبض کی شکایت آج کل عام ہے اس کی اہم وجہ زیادہ مرغن و مسالحہ والی غذاوں اور فاسٹ فوڈ کا استعمال بتایا جاتا ہے ہر دوسرا شخص قبض میں مبتلانظر آتا ہے۔ اس کو معمولی بیماری نہ خیال کریں بلکہ یہ تمام بیماریوں کی جڑ کہی جاسکتی ہے۔اس سے سردرد ، بواسیر ، جوڑوں کا درد گھبراہٹ ، بے چینی،بھوک نہ لگنا ،کھانا ہضم نہ ہونا وغیرہ وغیرہ جیسی کئی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ لہٰذا جب قبض کی شکایت معلوم ہو تو فوراً اس کا تدارک کرنا چاہیے۔اور اسکے لیے رات کو سوتے وقت روغن بادام یا گھی ( تین چمچ) آدھا کلو دودھ میں ملا کر چند روز تک استعمال کریں۔