پاکستانی صحافی نے لائیو کوریج کے دوران سمندر میں کود کر رپورٹنگ کی
ہندی نیوز چینل کا طوفان پر پیش کیا گیا ویڈیو بھی مزاح کا موضوع بن گیا
حیدرآباد : 17/جون
(سحر نیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
موجودہ دور میں میڈیا کے متعلق جتنا کم لکھا اور بولا جائے اس مقدس پیشہ کے ساتھ انصاف اور اس کی ساکھ برقرار رکھنے کے مترادف ہوگا۔کیونکہ آج ہر چوتھے فرد میں سے ایک سینئر جرنلسٹ بن بیٹھا ہے۔ان میں زیادہ تر تو نہ جرنلزم کی سند رکھتے ہیں، نہ تجربہ اور نہ ہی صحافت کے بنیادی اصول و قواعد سے واقف ہوتے ہیں۔!صرف گاڑیوں پر PRESS# لکھوالینا اور گلے میں شناختی کارڈ لٹکالینے کو ہی ایسے غیر تربیت یافتہ افراد نے صحافت مان لیا ہے۔!!
ان موجودہ حالات پر راحت اندوری کا ایک شعر صادق آتا ہے کہ ؎
ہم سے پوچھو کہ غزل مانگتی کتنا لہو
سب سمجھتے ہیں یہ دھندا بڑے آرام کا ہے
https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/100254996450162
” طوفان پر ہندی نیوز چینل کے اس کوریج پر نامور صحافی نوین کمار کا ویڈیو "


