پرانو رائے اور رادھیکا رائے این ڈی ٹی وی بورڈ سےمستعفی

پرانو رائے اور رادھیکا رائے این ڈی ٹی وی بورڈ سےمستعفی

نئی دہلی: 29۔نومبر (سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز )

نیو دہلی ٹیلی ویثرن لمیٹڈ(این ڈی ٹی وی NDTV#)کےچیئرمین پرانو رائے اور ان کی اہلیہ و مینجنگ ڈائرکٹر رادھیکا رائےنے آج اپنےعہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔یہ استعفے اڈانی گروپ کی نئی دہلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ (این ڈی ٹی وی) کو حاصل کرنے کی کھلی پیشکش کےدرمیان دئیے گئے ہیں۔پرانو رائے اور ان کی اہلیہ و مینجنگ ڈائرکٹر رادھیکا رائےنے آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ(آر آر پی آر ایچ) کے بورڈ کے ڈائریکٹرز کے طور پر آج منگل کے دن اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بمبئی اسٹاک ایکسینچ کوحوالے کیےگئے ایک خط میںNDTVنے بتایاکہ”NDTV کو پروموٹرگروپ وہیکل RRPRہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (RRPRH) نے مطلع کیاہے کہ آج یعنی 29 نومبر 2022 کوہونےوالی میٹنگ میں بورڈ آف ڈائریکٹرزنے ان استعفوں کومنظوری دے دی ہے۔اورفوری عمل کے ساتھ سدپتا بھٹاچاریہ، سنجے پوگالیا اورسینتھل سینیا کو آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ بورڈ آف ڈائرکٹرز کے طورپرشامل کرلیا گیا ہے۔جس کے بعد پرانوے رائے اور رادھیکا رائے کے عہدے و اختیارات 29 نومبر کے کاروباری اوقات کے فوری بعدختم ہوجائیں گے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 23 اگست کو گوتم اڈانی کی زیرقیادت اڈانی گروپ،متنوع کاروباری مفادات کےساتھ ایک گروپ نے ٹیلی ویژن چینل این ڈی ٹی وی لمیٹڈ میں 29.18 فیصد حصص (شیئر)حاصل کیےتھے اور کہا تھا کہ وہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کی ضرورت کے مطابق مزید 26 فیصد شیئرز خریدنے کی کھلی پیشکش شروع کی تھی۔22 نومبر کو اڈانی گروپ نے NDTV میں اضافی 26 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے اپنی کھلی پیشکش شروع کی۔یہ پیشکش 5 دسمبر 2022 تک کھلی رہے گی۔

لہذا این ڈی ٹی وی کےمعاملے میں جیسا کہ اڈانی گروپ 29.18 فیصد شیئر ہولڈنگ کےساتھ ایک بڑے شیئر ہولڈر کےطور پر ابھرا ہے کیجانب سے اب مزید 26 فیصدحصص خریدے جانے کے بعد کمپنی پر مکمل کنٹرول کا امکان ہے.حصص یافتگان جو کمپنی سے باہر نکلنا چاہتے ہیں وہ اپنے حصص کو فروخت کرسکتے ہیں۔!!