کشمیر: پہلگام کے کیاب ڈرائیور نے ایمانداری اور دیانتداری کی مثال قائم کی، خاتون سیاح کاقیمتی بیاگ حوالے کیا،جذباتی ویڈیو وائرل

کشمیر: پہلگام کے کیاب ڈرائیور نے ایمانداری اور دیانتداری کی مثال قائم کی
قیمتی بیاگ خود تلاش کر کے حوالے کیا، خاتون سیاح کی خوشی لائق دید
سوشل میڈیا  پر جذباتی ویڈیو وائرل، ہر طرف سے زبردست ستائش

حیدرآباد:7۔جنوری (سحرنیوزڈاٹ کام/ سوشل میڈیا ڈیسک)

چند فرقہ پرست اور نفرت پھیلانے والی طاقتوں کی جانب سے ملک کی چند ریاستوں میں بے قصور اور روزگار کی تلاش میں نکلے کشمیریوں کے ساتھ مارپیٹ اور انہیں ان /شہروں،ریاستوں سے نکل جانے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ انہیں کشمیری شالوں اور گرم کپڑوں کی فروخت سے روکنے کے علاوہ کشمیریوں کی جانب سے میوہ جات کی فروخت کے دوران ان کی عارضی دکانات اور اشیاء کو تباہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ مار پیٹ کے ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔

ایسے منافرتی ویڈیوز  دیکھ کر ہر حساس دل انسان افسوس کرتے ہوئے سوال کرتا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور کشمیری بھی تمام ہندوستانیوں کی طرح ملک کے کسی بھی حصے میں جا کر اپنا کاروبار کرنے کا مکمل دستوری حق رکھتے ہیں تو ان کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جاتا ہے۔؟ 

22 اپریل کو جنوبی کشمیر کا پہلگام اس وقت قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرخیوں میں آیا تھا جب انسانیت کے نام پر بدنماء داغ چند دہشت گردوں نے ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاحت کی غرض سے کشمیر پہنچے 26 سیاحوں کو بزدلانہ دہشت گرد حملہ کےذریعہ ہلاک کیا گیا تھا جن میں ایک مقامی شخص بھی شامل تھا۔

اس کائرانہ اور انسانیت سوز دہشت گردانہ حملہ کے بعد ملک میں غم اور شدید غصہ کی لہر پیدا ہوئی تھی۔ اس دہشت گردانہ حملہ کی ملک کے ہر گوشے سے مذمت کی گئی تھی خود کشمیریوں نے اس حملے کے خلاف وہاں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا کہ یہ کشمیر کی کشمیریت کو داغ لگانے اور کشمیر میں سیاحت کو تباہ کرنے کی ناپاک کوشش ہے۔

لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس حملے کے بعد بھی بدستور کشمیر میں سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہورہا ہے۔گذشتہ دو، تین دن سے کشمیر کے گلمرگ میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اس برفباری نے بشمول گلمرگ کشمیر کے کئی حصوں کو برف کی چادر سے ڈھک دیا ہے۔جس کے دلنشین ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں،کشمیر میں سیاحوں کی آمد سے وہاں کے شہری بہت خوش نظر آ رہے ہیں، جن کا زیادہ تر دارومدار سیاحت پر منحصر ہے۔

پہلگام کا نام جہاں گذشتہ سال اس دہشت گردانہ حملہ کی وجہ سے میڈیا اورسوشل میڈیا پر زیرگشت تھا وہیں آج دوبارہ پہلگام کا نام ایک کیاب ڈرائیور کی ایمانداری اور دیانتداری پر مشتمل ایک دلنشین وائرل ویڈیو کی وجہ سے دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ اور ہر طرف سے اس کیاب ڈرائیورکی یمانداری کی زبردست ستائش کی جا رہی ہے۔

اس واقعہ کی دستیاب تفصیلات کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان سیاحت کی غرض سے کشمیر پہنچا ہے۔جس نے وہاں گھومنے کی غرض سے ایک کیاب کرایہ پر حاصل کی، کیاب ڈرائیور غلام نبی پر اس خاندان کو چھوڑ کر پہلگام کے ٹیکسی اسٹانڈ۔2 پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ کیاب کی پچھلی نشست پر خاتون کا ایک بیاگ پڑا ہوا ہے۔

کسی طرح غلام نبی نے اس خاتون کو خود تلاش کر کے وہ بیاگ ان کے حوالے کر دیا جس میں ایک بڑی رقم، آئی فون کے علاوہ کریڈٹ کارڈ، پیان کارڈ،  دیگر قیمتی اشیاء اور دستاویزات موجود تھے۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا ہے۔ہر کوئی کیاب ڈرائیور غلام نبی کی اس ایمانداری اور دیانتداری کی جم کر سراہنا کر رہا ہے کہ غلام نبی نے اس بیاگ کو بدنیتی کیساتھ اپنے پاس رکھ لینے سے مکمل طور پرگریز کرتے ہوئے جہاں خود کی ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے کشمیریوں کی برسوں قدیم کشمیریت کا  پرچم ایک بار پھر بلند کیا ہے۔

وائرل شدہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیاب ڈرائیور غلام نبی جب خاتون کو بیاگ حوالے کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ میری بہن ہیں، تو خاتون جو کہ بہت جذباتی اور خوش نظر آ رہی ہیں کہتی ہیں کہ میری تو جان نکل گئی تھی۔بیاگ حوالے کرنے کے بعد غلام نبی جن کےچہرے پر خوشی کے آثار صاف نظر آرہے ہیں کہتے ہیں کہ بیاگ ایک بار چیک کرلیں،تو خاتون کہتی ہیں کہ نہیں نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے، لیکن غلام نبی اصرار کرکے کہتے ہیں کہ نہیں ایک بار چیک کرلیں تب خاتون اپنا بیاگ کھولتی ہیں جس میں ایک بڑی رقم، آئی فون، کریڈٹ کارڈ کے علاوہ دیگر اہم دستاویزات موجود تھے۔

بیاگ حوالے کرنے کے غلام نبی پھر کہتے ہیں پیسے پورے ہیں؟ سامان پورا ہے؟ تو خاتون کہتی ہیں کہ ہاں پورا ہے، تو غلام نبی کہتے ہیں کہ آپ ہماری سسٹر ہو، خاتون کئی مرتبہ غلام نبی سے ہاتھ ملاتے ہوئے ان کو اپنا بھائی کہتی ہیں اور کئی مرتبہ انہیں تھینک یو، تھینک یو کہتے ہوئے نظر آتی ہیں اور ان کے گلے لگتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا اور کیاب ڈرائیور غلام نبی کے اس جذبہ ایمانداری کی جم کر سراہنا کر رہے ہیں۔واقعی آج کے قدم قدم پر لوٹ کھسوٹ اور دھوکہ دہی کے اس دؤر میں کشمیر کے اس ایماندار فرزند غلام نبی کی فرض شناسی، ایمانداری اور دیانتداری لائق ستائش ہے۔

غلام نبی کی جانب سے خاتون سیاح کو بیاگ حوالے کیے جانے والا ویڈیو "

 

" گلمرگ میں شدید برفباری کے خوبصورت نظارے "

 

" حیدرآباد میں ٹریفک چالانس کا پیسہ کہاں جا رہا ہے ؟ اسمبلی میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کا سوال "

یہ بھی پڑھیں "

تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان