اروند یاد رکھو!! حدود پھلانگے تو نظام آباد کے چوراہے پر چپل سے ماروں گی
ایم ایل سی کے۔کویتا کی نظام آباد کے بی جے پی ایم پی کو سخت وارننگ
حیدرآباد: 18۔نومبر(سحر نیوز ڈاٹ کام)
رکن قانون ساز کونسل حلقہ نظام آباد،سابق رکن پارلیمان نظام آباد و صدر تلنگانہ جاگرتی کلواکنٹلہ کویتا (کے۔کویتا) نے آج بی جے پی کے رکن پارلیمان حلقہ نظام آباد ڈی۔اروند پر شدید برہمی کا اظہار کرتےہوئے انہیں انتباہ دیاہے کہ وہ پاگلوں کی طرح ان پر الزامات عائد کرنا اور رکیک حملے کرنا بند کردیں ورنہ وہ انہیں نظام آباد کے چوراہے پر چپل سے ماریں گی۔
کے۔کویتا آج قانون ساز کونسل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان کی خاموشی کا فائدہ اٹھایا جارہا ہے؟ نہ زبان اور نہ الفاظ اور نہ ہی تہذیب کا خیال رکھا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ کے سی آر کے عہدہ کا تک خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔کے۔کویتا نے بی جے پی رکن پارلیمان حلقہ نظام آباد ڈی۔اروندسے استفسار کیاکہ انہوں نے اب تک تلنگانہ کےلیے کیا کیا ہے؟اور وہ کیوں جن پر چاہیں ان پر ایسی بکواس اوراشتعال انگیز باتیں کررہے ہیں؟
” ایم ایل سی کے۔کویتا کا 6 منٹ پرمشتمل ویڈیو "
లైన్ దాటి మాట్లాడితే నిజామాబాద్ చౌరస్తాలో చెప్పుతో కొడతా
– బీజేపీ ఎంపీ అర్వింద్ పై ఎమ్మెల్సీ శ్రీమతి @RaoKavitha ఫైర్. pic.twitter.com/WYc4xPKtDk
— BRS Party (@BRSparty) November 18, 2022
رکن قانون ساز کونسل حلقہ نظام آباد،و سابق رکن پارلیمان نظام آباد کلواکنٹلہ کویتا جوکہ چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ کی دختر بھی ہیں نے کھلے لفظوں میں رکن پارلیمان حلقہ نظام آباد ڈی۔اروندسے کہا کہ بیٹا کدھر بھی جاؤ،پیچھا کرتے ہوئے جوتے ماروں گی۔
کے۔کویتا نے کہا کہ ڈی اروند نظام آباد کا نام خراب کررہے ہیں۔اور پارلیمنٹ میں ان کی کارکردگی صفر ہے۔
اس پریس کانفرنس میں شدید برہم نظر آرہیں رکن قانون ساز کونسل حلقہ نظام آباد،و سابق رکن پارلیمان نظام آباد و صدر تلنگانہ جاگرتی کلواکنٹلہ کویتا (کے۔کویتا)نے کہاکہ بی جے پی رکن پارلیمان اروند یہ پروپگنڈہ کررہے ہیں کہ میں نے کانگریس میں شامل ہونےکےلیے صدرکل ہند کانگریس ملک ارجن کھرگے سے بات کی ہے۔جبکہ کانگریس کے ساتھ مل کر خود اروند نے نظام آباد میں کامیابی حاصل کی تھی۔
کے۔کویتا نے کہا کہ اب تک وہ سوچ کر خاموش رہیں کہ کیچڑ میں پتھر کون مارے؟انہوں نے رکن پارلیمان اروند کو انتباہ دیا کہ وہ سیاست کریں لیکن پاگلوں جیسی حرکت کرتےہوئے غلط سلط بیانات اور اہانت آمیز الفاظ سے گریز کریں ورنہ اس کےعواقب ونتائج بھگتناپڑسکتا ہے۔
ساتھ ہی رکن قانون ساز کونسل حلقہ نظام آباد کلواکنٹلہ کویتانے واضح کیا کہ طویل خاموشی کے بعد آج ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور ایسی گفتگو کرتے ہوئے انہیں خوو بھی تکلیف ہورہی ہے۔اس ریمارک کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے عوام سے معذرت خواہ ہیں کہ آج انہیں ایسے الفاظ کا استعمال کرنا پڑرہا ہے۔اور اس سے اندازہ کرلیں کہ ان لوگوں نے ایک خاتون تک کا بھی خیال نہ کرتے ہوئے سیاست کو کس حد تک نیچے گرادیا ہے۔
ایم ایل سی کے۔کویتا نے اعلان کیا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان حلقہ نظام آباد ڈی۔اروند کے خلاف ہلدی کے کسان دھوکہ دہی کا کیس درج کروائیں گے۔اور ان کے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ کے خلاف بھی شکایت درج کروائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اروند کی حیثیت کیچڑ جیسی ہے۔انہوں نے میڈیا کے ذریعہ سخت انتباہ دیا کہ اگر رکن پارلیمان نظام آباد اروند ان کے خلاف دوبارہ بات کریں گے تو وہ انہیں اپنی چپل سے ماریں گی۔
کے۔کویتا نے چیلنج کیا کہ اروند کہیں سے بھی مقابلہ کریں وہ انہیں شکست کا مزاہ چکھائیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ 2006ء سے آج تک ان کی سیاسی زندگی میں کبھی بھی انہوں نے ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے تاہم آج دلی تکلیف اور دکھ کے ساتھ ایسا کہنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
انہوں نےوضاحت کی کہ انہوں نے کانگریس میں شمولیت کےلیے ملک ارجن کھرگے سےبات نہیں کی۔وہیں اس پریس کانفرنس میں کے۔کویتا کی جانب سے دی گئی یہ سخت دھمکی بھی اب سیاسی طوفان برپا کرچکی ہے کہ حدود پار کیے گئے تو مار کرختم کردیا جائے گا۔ !!
رکن قانون ساز کونسل کے۔کویتا نے کہا کہ تنقید اور الزامات کے لیے بھی ایک معیار ہوتا۔عوام اور ریاست کی فلاح وبہبود پہلی ترجیح ہونی چاہئے لیکن بی جے پی کے رکن پارلیمان اروند تمام اہم کام چھوڑکر غیر ضروری بکواس کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کسی بھی پارٹی سے کوئی غرض نہیں ہے۔ریاست اور نظام آباد کے عوام کی فلاح وبہبود ان کی اولین ترجیحات بھی شامل ہے۔