تانڈور میں ماہ رمضان کے دوران تمام انتظامات کیے جائیں : رکن اسمبلی منوہر ریڈی کی عہدیداروں کو ہدایت، خصوصی اجلاس کا انعقاد

تانڈور میں ماہ رمضان کے دوران تمام انتظامات کیے جائیں
مساجد کے قریب اور مسلم علاقوں میں صاف صفائی اور اسٹریٹ لائٹس پرخصوصی توجہ دیں
رکن اسمبلی منوہر ریڈی کی عہدیداروں کو ہدایت، خصوصی جائزہ اجلاس کا انعقاد

وقارآباد/تانڈور: 11۔مارچ
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

وقارآباد ضلع کے حلقہ اسمبلی تانڈور کے رکن اسمبلی بویانی منوہر ریڈی نے تمام متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ماہ مقدس رمضان کے دوران تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تاکہ مسلمانوں کو کسی بھی معاملہ میں مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

رکن اسمبلی نے آج ایم ایل اے کیمپ آفس تانڈور ماہ رمضان کےضمن میں ایک خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔محکمہ بلدیہ، پولیس اور آر ٹی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اس اجلاس میں رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی نے کہا کہ مسلمان ماہ رمضان کا انتہائی خشوع وخضوع کے ساتھ اہتمام کرتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کے دوران مساجد کے قریب اورمسلم اکثریتی علاقوں میں روز صاف صفائی،مچھر و جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو کیا جائے،مناسب اسٹریٹ لائٹس کا نظم کیا جائے اور روزآنہ بلاء ناغہ ان علاقوں سے کچرے کی نکاسی عمل میں لائی جائے۔

رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی نے ساتھ ہی محکمہ برقی اور بلدیہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ماہ رمضان کے دوران خصوصی توجہ دیتے ہوئے بلاء وقفہ برقی سربراہ کی جائے اور نلوں کے ذریعہ موثر آبی سربراہی کی جائے۔ محکمہ پولیس کے عہدیداروں کو اس اجلاس میں رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی نے ہدایت دی کہ پرسکون، پُرامن اور امن و امان کی برقراری کےلیے ماہ رمضان کے دوران پولیس بندوبست کو یقینی بنایا جائے اور حالات کا جائزہ لیا جاتا رہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو پیغام دیا کہ بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کے جذبہ کے ساتھ اپنے اپنے تہوار منائیں۔اس خصوصی اجلاس میں صدرنشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل،جنرل سیکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی( TPCC#) دارا سنگھ، کانگریسی قائدین ڈاکٹر سمپت کمار، عبدالرؤف،محمد مجیب خان،عامر عبداللہ، پٹلولا نرسملو،رکن بلدیہ نیرجا بال ریڈی،کمشنر بلدیہ وکرم سمہا ریڈی،آر ٹی سی ڈپو مینجئر سماتا ریڈی،سرکل انسپکٹر پولیس سنتوش کمار،سب انسپکٹر پولیس کاشی ناتھ،صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی محمد یوسف خان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔

” یہ بھی پڑھیں "

 

دہلی میں حالت سجدہ میں موجود نوجوانوں کو لات مارنے والا پولیس چوکی انچارج معطل، سوشل میڈیا پر شرمناک ویڈیو کی سونامی،شدید مذمت

 

ممتا بنرجی کا انڈیا اتحاد اور کانگریس کو جھٹکا، 42 امیدواروں کی فہرست جاری، سابق کرکٹر یوسف پٹھان ادھیر رنجن چودھری کے خلاف مقابلہ کریں گے

سعودی عرب میں ماہِ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 11 مارچ ، بروز پیر پہلا روزہ ہوگا